نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
5996 | 89 | 3 | والشفع والوتر |
| | | اور جفت کی قَسم اور طاق کی قَسم٭، ٭ جفت (جوڑا) سے مراد کل مخلوق ہے جو جوڑوں کی صورت میں پیدا کی گئی ہے، اور طاق (فرد و تنہا) سے مراد خالق ہے جو وحدہ لا شریک ہے۔ یا شَفع یومِ نحر (قربانی) اور وَتر یومِ عرفہ (حج) ہے، یا شَفع سے مراد دنیا کے شب و روز ہیں اور وَتر سے مراد یومِ قیامت ہے جس کی کوئی شب نہ ہوگی۔ یا شَفع سے مراد سال بھر کی عام جفت راتیں ہیں اور وَتر سے مراد سال بھر کی برکت والی طاق راتیں ہیں، مثلاً شبِ معراج، شبِ برات اور شبِ قدر وغیرہ جو پے در پے رجب، شعبان اور رمضان میں آتی ہیں۔ یا شَفع سے مراد حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حواء علیہا السلام کا پہلا جوڑا ہے اور وَتر سے مراد تنہا حضرت آدم علیہ السلام، جن سے تخلیقِ انسانیت کی ابتداء ہوئی۔ |
|
5997 | 89 | 4 | والليل إذا يسر |
| | | اور رات کی قسم جب گزر چلے (مراد ہر شب ہے یا بطورِ خاص شبِ مزدلفہ یا شبِ قدر)، |
|
5998 | 89 | 5 | هل في ذلك قسم لذي حجر |
| | | بیشک ان میں عقل مند کے لئے بڑی قسم ہے، |
|
5999 | 89 | 6 | ألم تر كيف فعل ربك بعاد |
| | | کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے (قومِ) عاد کے ساتھ کیسا (سلوک) کیا؟، |
|
6000 | 89 | 7 | إرم ذات العماد |
| | | (جو اہلِ) اِرم تھے (اور) بڑے بڑے ستونوں (کی طرح دراز قد اور اونچے محلات) والے تھے، |
|
6001 | 89 | 8 | التي لم يخلق مثلها في البلاد |
| | | جن کا مثل (دنیا کے) ملکوں میں (کوئی بھی) پیدا نہیں کیا گیا، |
|
6002 | 89 | 9 | وثمود الذين جابوا الصخر بالواد |
| | | اور ثمود (کے ساتھ کیا سلوک ہوا) جنہوں نے وادئ (قری) میں چٹانوں کو کاٹ (کر پتھروں سے سینکڑوں شہروں کو تعمیر کر) ڈالا تھا، |
|
6003 | 89 | 10 | وفرعون ذي الأوتاد |
| | | اور فرعون (کا کیا حشر ہوا) جو بڑے لشکروں والا (یا لوگوں کو میخوں سے سزا دینے والا) تھا، |
|
6004 | 89 | 11 | الذين طغوا في البلاد |
| | | (یہ) وہ لوگ (تھے) جنہوں نے (اپنے اپنے) ملکوں میں سرکشی کی تھی، |
|
6005 | 89 | 12 | فأكثروا فيها الفساد |
| | | پھر ان میں بڑی فساد انگیزی کی تھی، |
|