نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
4884 | 54 | 38 | ولقد صبحهم بكرة عذاب مستقر |
| | | اور بیشک اُن پر صبح سویرے ہی ہمیشہ قائم رہنے والا عذاب آپہنچا، |
|
4885 | 54 | 39 | فذوقوا عذابي ونذر |
| | | پھر (اُن سے کہا گیا:) میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو، |
|
4886 | 54 | 40 | ولقد يسرنا القرآن للذكر فهل من مدكر |
| | | اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کر دیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے، |
|
4887 | 54 | 41 | ولقد جاء آل فرعون النذر |
| | | اور بیشک قومِ فرعون کے پاس (بھی) ڈر سنانے والے آئے، |
|
4888 | 54 | 42 | كذبوا بآياتنا كلها فأخذناهم أخذ عزيز مقتدر |
| | | انہوں نے ہماری سب نشانیوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے انہیں بڑے غالب بڑی قدرت والے کی پکڑ کی شان کے مطابق پکڑ لیا، |
|
4889 | 54 | 43 | أكفاركم خير من أولئكم أم لكم براءة في الزبر |
| | | (اے قریشِ مکہ!) کیا تمہارے کافر اُن (اگلے) لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (آسمانی) کتابوں میں نجات لکھی ہوئی ہے، |
|
4890 | 54 | 44 | أم يقولون نحن جميع منتصر |
| | | یا یہ (کفّار) کہتے ہیں کہ ہم (نبیِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر) غالب رہنے والی مضبوط جماعت ہیں، |
|
4891 | 54 | 45 | سيهزم الجمع ويولون الدبر |
| | | عنقریب یہ جتّھہ (میدانِ بدر میں) شکست کھائے گا اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے، |
|
4892 | 54 | 46 | بل الساعة موعدهم والساعة أدهى وأمر |
| | | بلکہ اُن کا (اصل) وعدہ تو قیامت ہے اور قیامت کی گھڑی بہت ہی سخت اور بہت ہی تلخ ہے، |
|
4893 | 54 | 47 | إن المجرمين في ضلال وسعر |
| | | بیشک مجرم لوگ گمراہی اور دیوانگی (یا آگ کی لپیٹ) میں ہیں، |
|