نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1866 | 15 | 64 | وأتيناك بالحق وإنا لصادقون |
| | | ہم تم سے سچ کہتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ تمہارے پاس آئے ہیں |
|
1867 | 15 | 65 | فأسر بأهلك بقطع من الليل واتبع أدبارهم ولا يلتفت منكم أحد وامضوا حيث تؤمرون |
| | | لہٰذا اب تم کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاؤ اور خود ان کے پیچھے پیچھے چلو تم میں سے کوئی پلٹ کر نہ دیکھے بس سیدھے چلے جاؤ جدھر جانے کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے" |
|
1868 | 15 | 66 | وقضينا إليه ذلك الأمر أن دابر هؤلاء مقطوع مصبحين |
| | | اور اُسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے اِن لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی |
|
1869 | 15 | 67 | وجاء أهل المدينة يستبشرون |
| | | اتنے میں شہر کے لوگ خوشی کے مارے بے تاب ہو کر لوطؑ کے گھر چڑھ آئے |
|
1870 | 15 | 68 | قال إن هؤلاء ضيفي فلا تفضحون |
| | | لوطؑ نے کہا "بھائیو، یہ میرے مہمان ہیں، میری فضیحت نہ کرو |
|
1871 | 15 | 69 | واتقوا الله ولا تخزون |
| | | اللہ سے ڈرو، مجھے رسوا نہ کرو" |
|
1872 | 15 | 70 | قالوا أولم ننهك عن العالمين |
| | | وہ بولے "کیا ہم بارہا تمہیں منع نہیں کر چکے ہیں کہ دنیا بھر کے ٹھیکے دار نہ بنو؟" |
|
1873 | 15 | 71 | قال هؤلاء بناتي إن كنتم فاعلين |
| | | لوطؑ نے عاجز ہو کر کہا "اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو یہ میری بیٹیاں موجود ہیں!" |
|
1874 | 15 | 72 | لعمرك إنهم لفي سكرتهم يعمهون |
| | | تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے |
|
1875 | 15 | 73 | فأخذتهم الصيحة مشرقين |
| | | آخرکار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا |
|