نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1858 | 15 | 56 | قال ومن يقنط من رحمة ربه إلا الضالون |
| | | ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا: اپنے رب کی رحمت سے گمراہوں کے سوا اور کون مایوس ہو سکتا ہے، |
|
1859 | 15 | 57 | قال فما خطبكم أيها المرسلون |
| | | ابراہیم (علیہ السلام) نے دریافت کیا: اے (اللہ کے) بھیجے ہوئے فرشتو! (اس بشارت کے علاوہ) اور تمہارا کیا کام ہے (جس کے لئے آئے ہو)، |
|
1860 | 15 | 58 | قالوا إنا أرسلنا إلى قوم مجرمين |
| | | انہوں نے کہا: ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں، |
|
1861 | 15 | 59 | إلا آل لوط إنا لمنجوهم أجمعين |
| | | سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھرانے کے، بیشک ہم ان سب کو ضرور بچا لیں گے، |
|
1862 | 15 | 60 | إلا امرأته قدرنا إنها لمن الغابرين |
| | | بجز ان کی بیوی کے، ہم (یہ) طے کر چکے ہیں کہ وہ ضرور (عذاب کے لئے) پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے، |
|
1863 | 15 | 61 | فلما جاء آل لوط المرسلون |
| | | پھر جب لوط (علیہ السلام) کے خاندان کے پاس وہ فرستادہ (فرشتے) آئے، |
|
1864 | 15 | 62 | قال إنكم قوم منكرون |
| | | لوط (علیہ السلام) نے کہا: بیشک تم اجنبی لوگ (معلوم ہوتے) ہو، |
|
1865 | 15 | 63 | قالوا بل جئناك بما كانوا فيه يمترون |
| | | انہوں نے کہا: (ایسا نہیں) بلکہ ہم آپ کے پاس وہ (عذاب) لے کر آئے ہیں جس میں یہ لوگ شک کرتے رہے ہیں، |
|
1866 | 15 | 64 | وأتيناك بالحق وإنا لصادقون |
| | | اور ہم آپ کے پاس حق (کا فیصلہ) لے کر آئے ہیں اور ہم یقیناً سچے ہیں، |
|
1867 | 15 | 65 | فأسر بأهلك بقطع من الليل واتبع أدبارهم ولا يلتفت منكم أحد وامضوا حيث تؤمرون |
| | | پس آپ اپنے اہلِ خانہ کو رات کے کسی حصہ میں لے کر نکل جائیے اور آپ خود ان کے پیچھے پیچھے چلئے اور آپ میں سے کوئی مڑ کر (بھی) پیچھے نہ دیکھے اور آپ کو جہاں جانے کا حکم دیا گیا ہے (وہاں) چلے جائیے، |
|