نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
4869 | 54 | 23 | كذبت ثمود بالنذر |
| | | ثمود نے تنبیہات کو جھٹلایا |
|
4870 | 54 | 24 | فقالوا أبشرا منا واحدا نتبعه إنا إذا لفي ضلال وسعر |
| | | اور کہنے لگے "ایک اکیلا آدمی جو ہم ہی میں سے ہے کیا اب ہم اُس کے پیچھے چلیں؟ اِس کا اتباع ہم قبول کر لیں تو اِس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم بہک گئے ہیں اور ہماری عقل ماری گئی ہے |
|
4871 | 54 | 25 | أألقي الذكر عليه من بيننا بل هو كذاب أشر |
| | | کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص تھا جس پر خدا کا ذکر نازل کیا گیا؟ نہیں، بلکہ یہ پرلے درجے کا جھوٹا اور بر خود غلط ہے" |
|
4872 | 54 | 26 | سيعلمون غدا من الكذاب الأشر |
| | | (ہم نے اپنے پیغمبر سے کہا) "کل ہی اِنہیں معلوم ہوا جاتا ہے کہ کون پرلے درجے کا جھوٹا اور بر خود غلط ہے |
|
4873 | 54 | 27 | إنا مرسلو الناقة فتنة لهم فارتقبهم واصطبر |
| | | ہم اونٹنی کو اِن کے لیے فتنہ بنا کر بھیج رہے ہیں اب ذرا صبر کے ساتھ دیکھ کہ اِن کا کیا انجام ہوتا ہے |
|
4874 | 54 | 28 | ونبئهم أن الماء قسمة بينهم كل شرب محتضر |
| | | اِن کو جتا دے کہ پانی اِن کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا" |
|
4875 | 54 | 29 | فنادوا صاحبهم فتعاطى فعقر |
| | | آخر کار اُن لوگوں نے اپنے آدمی کو پکارا اور اُس نے اِس کام کا بیڑا اٹھایا اور اونٹنی کو مار ڈالا |
|
4876 | 54 | 30 | فكيف كان عذابي ونذر |
| | | پھر دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری تنبیہات |
|
4877 | 54 | 31 | إنا أرسلنا عليهم صيحة واحدة فكانوا كهشيم المحتظر |
| | | ہم نے اُن پر بس ایک ہی دھماکا چھوڑا اور وہ باڑے والے کی روندی ہوئی باڑھ کی طرح بھس ہو کر رہ گئے |
|
4878 | 54 | 32 | ولقد يسرنا القرآن للذكر فهل من مدكر |
| | | ہم نے اِس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، اب ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟ |
|