نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
4023 | 38 | 53 | هذا ما توعدون ليوم الحساب |
| | | یہی ہے جس کا تم سے حساب کے دن کے لیے وعدہ کیا جاتا ہے |
|
4024 | 38 | 54 | إن هذا لرزقنا ما له من نفاد |
| | | بے شک یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا |
|
4025 | 38 | 55 | هذا وإن للطاغين لشر مآب |
| | | یہی بات ہے اور بے شک سرکشوں کے لیے برا ٹھکانا ہے |
|
4026 | 38 | 56 | جهنم يصلونها فبئس المهاد |
| | | یعنی دوزخ جس میں وہ گریں گے پس وہ کیسی بری جگہ ہے |
|
4027 | 38 | 57 | هذا فليذوقوه حميم وغساق |
| | | یہ ہے پھر وہ اس کو چکھیں جو کھولتا ہوا پانی اور پیپ ہے |
|
4028 | 38 | 58 | وآخر من شكله أزواج |
| | | اور اس کی شکل اور بھی کئی طرح کی چیزیں ہوں گی |
|
4029 | 38 | 59 | هذا فوج مقتحم معكم لا مرحبا بهم إنهم صالو النار |
| | | یہ ایک جماعت ہے جو تمہارے ساتھ دوزخ میں داخل ہونے والی ہے (متبوع کہیں گے) ان پر خدا کی مار یہ بھی دوزخ ہی میں آ رہے ہیں |
|
4030 | 38 | 60 | قالوا بل أنتم لا مرحبا بكم أنتم قدمتموه لنا فبئس القرار |
| | | (تابع ہونے والے) کہیں گے بلکہ تم پر خدا کی مار تم ہی تو اس بلا کو ہمارے سامنے لائے جو بہت ہی برا ٹھکانا ہے |
|
4031 | 38 | 61 | قالوا ربنا من قدم لنا هذا فزده عذابا ضعفا في النار |
| | | تابع کہیں گے اے ہمارے رب! جو اس بلا کو آگے لایا اسے آگ میں دگنا عذاب دے |
|
4032 | 38 | 62 | وقالوا ما لنا لا نرى رجالا كنا نعدهم من الأشرار |
| | | اور کہیں گے کہ جن لوگوں کو ہم دنیا میں برا سمجھتے تھے ہمیں دکھائی کیوں نہیں دیتے |
|