نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
3155 | 26 | 223 | يلقون السمع وأكثرهم كاذبون |
| | | جو فرشتوں کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں کے اکثر لوگ جھوٹے ہیں |
|
3156 | 26 | 224 | والشعراء يتبعهم الغاوون |
| | | اور شعرائ کی پیروی وہی لوگ کرتے ہیں جو گمراہ ہوتے ہیں |
|
3157 | 26 | 225 | ألم تر أنهم في كل واد يهيمون |
| | | کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ وہ ہر وادئی خیال میں چکر لگاتے رہتے ہیں |
|
3158 | 26 | 226 | وأنهم يقولون ما لا يفعلون |
| | | اور وہ کچھ کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں |
|
3159 | 26 | 227 | إلا الذين آمنوا وعملوا الصالحات وذكروا الله كثيرا وانتصروا من بعد ما ظلموا وسيعلم الذين ظلموا أي منقلب ينقلبون |
| | | علاوہ ان شعرائ کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور بہت سارا ذکر خدا کیا اور ظلم سہنے کے بعد اس کا انتقام لیا اور عنقریب ظالمین کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس جگہ پلٹا دیئے جائیں گے |
|
3160 | 27 | 1 | بسم الله الرحمن الرحيم طس تلك آيات القرآن وكتاب مبين |
| | | طسۤ یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں |
|
3161 | 27 | 2 | هدى وبشرى للمؤمنين |
| | | یہ صاحبانِ ایمان کے لئے ہدایت اور بشارت ہیں |
|
3162 | 27 | 3 | الذين يقيمون الصلاة ويؤتون الزكاة وهم بالآخرة هم يوقنون |
| | | جو نماز قائم کرتے ہیں زکوِٰ ا دا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں |
|
3163 | 27 | 4 | إن الذين لا يؤمنون بالآخرة زينا لهم أعمالهم فهم يعمهون |
| | | بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے ان کے اعمال کو ان کے لئے آراستہ کردیا ہے اور وہ ان ہی اعمال میں بھٹک رہے ہیں |
|
3164 | 27 | 5 | أولئك الذين لهم سوء العذاب وهم في الآخرة هم الأخسرون |
| | | ا ن ہی لوگوں کے لئے بدترین عذاب ہے اور یہ آخرت میں خسارہ والے ہیں |
|