نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2754 | 23 | 81 | بل قالوا مثل ما قال الأولون |
| | | بلکہ یہ لوگ (بھی) اسی طرح کی باتیں کرتے ہیں جس طرح کی اگلے (کافر) کرتے رہے ہیں، |
|
2755 | 23 | 82 | قالوا أإذا متنا وكنا ترابا وعظاما أإنا لمبعوثون |
| | | یہ کہتے ہیں کہ جب ہم مر جائیں گے اور ہم خاک اور (بوسیدہ) ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم (پھر زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے، |
|
2756 | 23 | 83 | لقد وعدنا نحن وآباؤنا هذا من قبل إن هذا إلا أساطير الأولين |
| | | بیشک ہم سے (بھی) اور ہمارے آباء و اجداد سے (بھی) پہلے یہی وعدہ کیا جاتا رہا (ہے)، یہ (باتیں) محض پہلے لوگوں کے افسانے ہیں، |
|
2757 | 23 | 84 | قل لمن الأرض ومن فيها إن كنتم تعلمون |
| | | (ان سے) فرمائیے کہ زمین اور جو کوئی اس میں (رہ رہا) ہے (سب) کس کی مِلک ہے، اگر تم (کچھ) جانتے ہو، |
|
2758 | 23 | 85 | سيقولون لله قل أفلا تذكرون |
| | | وہ فوراً بول اٹھیں گے کہ (سب کچھ) اللہ کا ہے، (تو) آپ فرمائیں: پھر تم نصیحت قبول کیوں نہیں کرتے؟، |
|
2759 | 23 | 86 | قل من رب السماوات السبع ورب العرش العظيم |
| | | (ان سے دریافت) فرمائیے کہ ساتوں آسمانوں کا اور عرشِ عظیم (یعنی ساری کائنات کے اقتدارِ اعلیٰ) کا مالک کون ہے؟، |
|
2760 | 23 | 87 | سيقولون لله قل أفلا تتقون |
| | | وہ فوراً کہیں گے: یہ (سب کچھ) اللہ کا ہے (تو) آپ فرمائیں: پھر تم ڈرتے کیوں نہیں ہو، |
|
2761 | 23 | 88 | قل من بيده ملكوت كل شيء وهو يجير ولا يجار عليه إن كنتم تعلمون |
| | | آپ (ان سے) فرمائیے کہ وہ کون ہے جس کے دستِ قدرت میں ہر چیز کی کامل ملکیت ہے اور جو پناہ دیتا ہے اور جس کے خلاف (کوئی) پناہ نہیں دی جا سکتی، اگر تم (کچھ) جانتے ہو، |
|
2762 | 23 | 89 | سيقولون لله قل فأنى تسحرون |
| | | وہ فوراً کہیں گے: یہ (سب شانیں) اللہ ہی کے لئے ہیں، (تو) آپ فرمائیں: پھر تمہیں کہاں سے (جادو کی طرح) فریب دیا جا رہا ہے، |
|
2763 | 23 | 90 | بل أتيناهم بالحق وإنهم لكاذبون |
| | | بلکہ ہم نے انہیں حق پہنچا دیا اور بیشک وہ جھوٹے ہیں، |
|