نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
6133 | 98 | 3 | فيها كتب قيمة |
| | | جن میں بالکل راست اور درست تحریریں لکھی ہوئی ہوں |
|
6134 | 98 | 4 | وما تفرق الذين أوتوا الكتاب إلا من بعد ما جاءتهم البينة |
| | | پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی اُن میں تفرقہ برپا نہیں ہوا مگر اِس کے بعد کہ اُن کے پاس (راہ راست) کا بیان واضح آ چکا تھا |
|
6135 | 98 | 5 | وما أمروا إلا ليعبدوا الله مخلصين له الدين حنفاء ويقيموا الصلاة ويؤتوا الزكاة وذلك دين القيمة |
| | | اور اُن کو اِس کے سوا کوئی علم نہیں دیا گیا تھا کہ اللہ کی بندگی کریں اپنے دین کو اُس کے لیے خالص کر کے، بالکل یکسو ہو کر، اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں یہی نہایت صحیح و درست دین ہے |
|
6136 | 98 | 6 | إن الذين كفروا من أهل الكتاب والمشركين في نار جهنم خالدين فيها أولئك هم شر البرية |
| | | اہل کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ یقیناً جہنم کی آگ میں جائیں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے، یہ لوگ بد ترین خلائق ہیں |
|
6137 | 98 | 7 | إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات أولئك هم خير البرية |
| | | جو لوگ ایمان لے آئے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، وہ یقیناً بہترین خلائق ہیں |
|
6138 | 98 | 8 | جزاؤهم عند ربهم جنات عدن تجري من تحتها الأنهار خالدين فيها أبدا رضي الله عنهم ورضوا عنه ذلك لمن خشي ربه |
| | | اُن کی جزا اُن کے رب کے ہاں دائمی قیام کی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے یہ کچھ ہے اُس شخص کے لیے جس نے اپنے رب کا خوف کیا ہو |
|
6139 | 99 | 1 | بسم الله الرحمن الرحيم إذا زلزلت الأرض زلزالها |
| | | جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی |
|
6140 | 99 | 2 | وأخرجت الأرض أثقالها |
| | | اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی |
|
6141 | 99 | 3 | وقال الإنسان ما لها |
| | | اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے |
|
6142 | 99 | 4 | يومئذ تحدث أخبارها |
| | | اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی |
|