نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
6083 | 93 | 4 | وللآخرة خير لك من الأولى |
| | | اور بیشک (ہر) بعد کی گھڑی آپ کے لئے پہلے سے بہتر (یعنی باعثِ عظمت و رفعت) ہے، |
|
6084 | 93 | 5 | ولسوف يعطيك ربك فترضى |
| | | اور آپ کا رب عنقریب آپ کو (اتنا کچھ) عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے، |
|
6085 | 93 | 6 | ألم يجدك يتيما فآوى |
| | | (اے حبیب!) کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا پھر اس نے (آپ کو معزّز و مکرّم) ٹھکانا دیا۔ یا- کیا اس نے آپ کو (مہربان) نہیں پایا پھر اس نے (آپ کے ذریعے) یتیموں کو ٹھکانا دیا)٭، ٭ اِس ترجہ میں یتیماً کو فاٰوٰی کا مفعولِ مقدّم قرار دیا گیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: التفسیر الکبیر، القرطبی، البحر المحیط، روح البیان، الشفاء اور شرح خفاجی) |
|
6086 | 93 | 7 | ووجدك ضالا فهدى |
| | | اور اس نے آپ کو اپنی محبت میں خود رفتہ و گم پایا تو اس نے مقصود تک پہنچا دیا۔ یا- اور اس نے آپ کو بھٹکی ہوئی قوم کے درمیان (رہنمائی فرمانے والا) پایا تو اس نے (انہیں آپ کے ذریعے) ہدایت دے دی۔٭، ٭ اِس ترجہ میں ضالاً کو فَھَدٰی کا مفعولِ مقدم قرار دیا گیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: التفسیر الکبیر، القرطبی، البحر المحیط، روح البیان، الشفاء اور شرح خفاجی) |
|
6087 | 93 | 8 | ووجدك عائلا فأغنى |
| | | اور اس نے آپ کو (وصالِ حق کا) حاجت مند پایا تو اس نے (اپنی لذتِ دید سے نواز کر ہمیشہ کے لئے ہر طلب سے) بے نیاز کر دیا۔ (یا:- اور اس نے آپ کو (جوّاد و کریم) پایا تو اس نے (آپ کے ذریعے) محتاجوں کو غنی کر دیا۔٭، ٭ ان تینوں تراجم میں یَتِیماً کو فَاٰوٰی کا، ضآلًّا کو فَھَدٰی کا اور عائِلًا کو فَاَغنٰی کا مفعولِ مقدم قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: التفسیر الکبیر، القرطبی، البحر المحیط، روح البیان، الشفاء اور شرح خفاجی) |
|
6088 | 93 | 9 | فأما اليتيم فلا تقهر |
| | | سو آپ بھی کسی یتیم پر سختی نہ فرمائیں، |
|
6089 | 93 | 10 | وأما السائل فلا تنهر |
| | | اور (اپنے در کے) کسی منگتے کو نہ جھڑکیں، |
|
6090 | 93 | 11 | وأما بنعمة ربك فحدث |
| | | اور اپنے رب کی نعمتوں کا (خوب) تذکرہ کریں، |
|
6091 | 94 | 1 | بسم الله الرحمن الرحيم ألم نشرح لك صدرك |
| | | کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ (انوارِ علم و حکمت اور معرفت کے لئے) کشادہ نہیں فرما دیا، |
|
6092 | 94 | 2 | ووضعنا عنك وزرك |
| | | اور ہم نے آپ کا (غمِ امت کا وہ) بار آپ سے اتار دیا، |
|