نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
6074 | 92 | 16 | الذي كذب وتولى |
| | | جس نے (دینِ حق کو) جھٹلایا اور (رسول کی اطاعت سے) منہ پھیر لیا، |
|
6075 | 92 | 17 | وسيجنبها الأتقى |
| | | اور اس (آگ) سے اس بڑے پرہیزگار شخص کو بچا لیا جائے گا، |
|
6076 | 92 | 18 | الذي يؤتي ماله يتزكى |
| | | جو اپنا مال (اﷲ کی راہ میں) دیتا ہے کہ (اپنے جان و مال کی) پاکیزگی حاصل کرے، |
|
6077 | 92 | 19 | وما لأحد عنده من نعمة تجزى |
| | | اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو، |
|
6078 | 92 | 20 | إلا ابتغاء وجه ربه الأعلى |
| | | مگر (وہ) صرف اپنے ربِ عظیم کی رضا جوئی کے لئے (مال خرچ کر رہا ہے)، |
|
6079 | 92 | 21 | ولسوف يرضى |
| | | اور عنقریب وہ (اﷲ کی عطا سے اور اﷲ اس کی وفا سے) راضی ہو جائے گا، |
|
6080 | 93 | 1 | بسم الله الرحمن الرحيم والضحى |
| | | قَسم ہے چاشت کے وقت کی (جب آفتاب بلند ہو کر اپنا نور پھیلاتا ہے)۔ (یا:- اے حبیبِ مکرّم!) قَسم ہے چاشت (کی طرح آپ کے چہرۂ انور) کی (جس کی تابانی نے تاریک روحوں کو روشن کر دیا)۔ (یا:- قَسم ہے وقتِ چاشت (کی طرح آپ کے آفتابِ رِسالت کے بلند ہونے) کی (جس کے نور نے گمراہی کے اندھیروں کو اجالے سے بدل دیا)، |
|
6081 | 93 | 2 | والليل إذا سجى |
| | | اور قَسم ہے رات کی جب وہ چھا جائے۔ (یا:- اے حبیبِ مکرّم!) قَسم ہے سیاہ رات کی (طرح آپ کی زلفِ عنبریں کی) جب وہ (آپ کے رُخ زیبا یا شانوں پر) چھا جائے)۔ (یا:- قَسم ہے رات کی (طرح آپ کے حجابِ ذات کی) جب کہ وہ (آپ کے نورِ حقیقت کو کئی پردوں میں) چھپائے ہوئے ہے)، |
|
6082 | 93 | 3 | ما ودعك ربك وما قلى |
| | | آپ کے رب نے (جب سے آپ کو منتخب فرمایا ہے) آپ کو نہیں چھوڑا اور نہ ہی (جب سے آپ کو محبوب بنایا ہے) ناراض ہوا ہے، |
|
6083 | 93 | 4 | وللآخرة خير لك من الأولى |
| | | اور بیشک (ہر) بعد کی گھڑی آپ کے لئے پہلے سے بہتر (یعنی باعثِ عظمت و رفعت) ہے، |
|