نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
5914 | 85 | 5 | النار ذات الوقود |
| | | (یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا |
|
5915 | 85 | 6 | إذ هم عليها قعود |
| | | جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے |
|
5916 | 85 | 7 | وهم على ما يفعلون بالمؤمنين شهود |
| | | اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے |
|
5917 | 85 | 8 | وما نقموا منهم إلا أن يؤمنوا بالله العزيز الحميد |
| | | ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے |
|
5918 | 85 | 9 | الذي له ملك السماوات والأرض والله على كل شيء شهيد |
| | | وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے |
|
5919 | 85 | 10 | إن الذين فتنوا المؤمنين والمؤمنات ثم لم يتوبوا فلهم عذاب جهنم ولهم عذاب الحريق |
| | | جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا |
|
5920 | 85 | 11 | إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات لهم جنات تجري من تحتها الأنهار ذلك الفوز الكبير |
| | | (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے |
|
5921 | 85 | 12 | إن بطش ربك لشديد |
| | | بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے |
|
5922 | 85 | 13 | إنه هو يبدئ ويعيد |
| | | وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا |
|
5923 | 85 | 14 | وهو الغفور الودود |
| | | اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے |
|