نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
5911 | 85 | 2 | واليوم الموعود |
| | | اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے |
|
5912 | 85 | 3 | وشاهد ومشهود |
| | | اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی |
|
5913 | 85 | 4 | قتل أصحاب الأخدود |
| | | کہ مارے گئے گڑھے والے |
|
5914 | 85 | 5 | النار ذات الوقود |
| | | (اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھی |
|
5915 | 85 | 6 | إذ هم عليها قعود |
| | | جبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے |
|
5916 | 85 | 7 | وهم على ما يفعلون بالمؤمنين شهود |
| | | اور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے اُسے دیکھ رہے تھے |
|
5917 | 85 | 8 | وما نقموا منهم إلا أن يؤمنوا بالله العزيز الحميد |
| | | اور اُن اہل ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے |
|
5918 | 85 | 9 | الذي له ملك السماوات والأرض والله على كل شيء شهيد |
| | | جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے |
|
5919 | 85 | 10 | إن الذين فتنوا المؤمنين والمؤمنات ثم لم يتوبوا فلهم عذاب جهنم ولهم عذاب الحريق |
| | | جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے، یقیناً اُن کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے |
|
5920 | 85 | 11 | إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات لهم جنات تجري من تحتها الأنهار ذلك الفوز الكبير |
| | | جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اُن کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابی |
|