نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
5708 | 78 | 36 | جزاء من ربك عطاء حسابا |
| | | یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر |
|
5709 | 78 | 37 | رب السماوات والأرض وما بينهما الرحمن لا يملكون منه خطابا |
| | | وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا |
|
5710 | 78 | 38 | يوم يقوم الروح والملائكة صفا لا يتكلمون إلا من أذن له الرحمن وقال صوابا |
| | | جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو |
|
5711 | 78 | 39 | ذلك اليوم الحق فمن شاء اتخذ إلى ربه مآبا |
| | | یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے |
|
5712 | 78 | 40 | إنا أنذرناكم عذابا قريبا يوم ينظر المرء ما قدمت يداه ويقول الكافر يا ليتني كنت ترابا |
| | | ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا |
|
5713 | 79 | 1 | بسم الله الرحمن الرحيم والنازعات غرقا |
| | | ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں |
|
5714 | 79 | 2 | والناشطات نشطا |
| | | اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں |
|
5715 | 79 | 3 | والسابحات سبحا |
| | | اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں |
|
5716 | 79 | 4 | فالسابقات سبقا |
| | | پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں |
|
5717 | 79 | 5 | فالمدبرات أمرا |
| | | پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں |
|