نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
5615 | 76 | 24 | فاصبر لحكم ربك ولا تطع منهم آثما أو كفورا |
| | | اور اپنے پروردگار کے حکم کی خاطر صبر کیجئے اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرگزار (منکر) کی بات نہ مانئیے۔ |
|
5616 | 76 | 25 | واذكر اسم ربك بكرة وأصيلا |
| | | اور صبح و شام اپنے پروردگار کانام یاد کیجئے۔ |
|
5617 | 76 | 26 | ومن الليل فاسجد له وسبحه ليلا طويلا |
| | | اور رات کے ایک حصے میں اس کو سجدہ کیجئے اور رات کے طویل حصہ میں اس کی تسبیح کیجئے۔ |
|
5618 | 76 | 27 | إن هؤلاء يحبون العاجلة ويذرون وراءهم يوما ثقيلا |
| | | بےشک یہ لوگ دنیائے عاجل سے محبت رکھتے ہیں اور (آگے آنے والے) ایک بھاری دن (قیامت) کو اپنے پسِ پشت ڈال رکھا ہے۔ |
|
5619 | 76 | 28 | نحن خلقناهم وشددنا أسرهم وإذا شئنا بدلنا أمثالهم تبديلا |
| | | بےشک ہم نے ان کو پیدا کیا ہے اور ہم نے ہی ان کے جوڑ بند مضبوط کئے ہیں اور ہم ہی جب چاہیں گے تو ان کی جگہ انہی جیسے لوگ بدل دیں گے۔ |
|
5620 | 76 | 29 | إن هذه تذكرة فمن شاء اتخذ إلى ربه سبيلا |
| | | بےشک یہ ایک بڑی نصیحت ہے تو جو چاہے اپنے پروردگار کا راستہ اختیار کرے۔ |
|
5621 | 76 | 30 | وما تشاءون إلا أن يشاء الله إن الله كان عليما حكيما |
| | | اور تم نہیں چاہتے ہو مگر وہی جو خدا چاہتا ہے بےشک اللہ بڑا جاننے والا، بڑا حکمت والا ہے۔ |
|
5622 | 76 | 31 | يدخل من يشاء في رحمته والظالمين أعد لهم عذابا أليما |
| | | وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور اس نے ظالموں کیلئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔ |
|
5623 | 77 | 1 | بسم الله الرحمن الرحيم والمرسلات عرفا |
| | | قَسم ہے ان کی جو مسلسل چھوڑ دی جاتی ہیں۔ |
|
5624 | 77 | 2 | فالعاصفات عصفا |
| | | پھر (آندھی کی طرح) تیز و تند چلتی ہیں۔ |
|