نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
5373 | 69 | 50 | وإنه لحسرة على الكافرين |
| | | اور واقعی یہ کافروں کے لئے (موجبِ) حسرت ہے، |
|
5374 | 69 | 51 | وإنه لحق اليقين |
| | | اور بے شک یہ حق الیقین ہے، |
|
5375 | 69 | 52 | فسبح باسم ربك العظيم |
| | | سو (اے حبیبِ مکرّم!) آپ اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کرتے رہیں، |
|
5376 | 70 | 1 | بسم الله الرحمن الرحيم سأل سائل بعذاب واقع |
| | | ایک سائل نے ایسا عذاب طلب کیا جو واقع ہونے والا ہے، |
|
5377 | 70 | 2 | للكافرين ليس له دافع |
| | | کافروں کے لئے جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں، |
|
5378 | 70 | 3 | من الله ذي المعارج |
| | | (وہ) اللہ کی جانب سے (واقع ہوگا) جو آسمانی زینوں (اور بلند مراتب درجات) کا مالک ہے، |
|
5379 | 70 | 4 | تعرج الملائكة والروح إليه في يوم كان مقداره خمسين ألف سنة |
| | | اس (کے عرش) کی طرف فرشتے اور روح الامین عروج کرتے ہیں ایک دن میں، جس کا اندازہ (دنیوی حساب سے) پچاس ہزار برس کا ہے٭، ٭ فِی یَومٍ اگر وَاقِعٍ کا صلہ ہو تو معنی ہوگا کہ جس دن (یومِ قیامت) کو عذاب واقع ہوگا اس کا دورانیہ ٥٠ ہزار برس کے قریب ہے۔ اور اگر یہ تَعرُجُ کا صلہ ہو تو معنی ہوگا کہ ملائکہ اور اَرواحِ مومنین جو عرشِ اِلٰہی کی طرف عروج کرتی ہیں ان کے عروج کی رفتار ٥٠ ہزار برس یومیہ ہے، وہ پھر بھی کتنی مدت میں منزلِ مقصود تک پہنچتے ہیں۔ واﷲ أعلم بالصواب۔ (یہاں سے نوری سال (لاّّّئٹ ائیر) کے تصور کا اِستنباط ہوتا ہے۔) |
|
5380 | 70 | 5 | فاصبر صبرا جميلا |
| | | سو (اے حبیب!) آپ (کافروں کی باتوں پر) ہر شکوہ سے پاک صبر فرمائیں، |
|
5381 | 70 | 6 | إنهم يرونه بعيدا |
| | | بے شک وہ (تو) اس (دن) کو دور سمجھ رہے ہیں، |
|
5382 | 70 | 7 | ونراه قريبا |
| | | اور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں، |
|