نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
5284 | 68 | 13 | عتل بعد ذلك زنيم |
| | | (جو) بد مزاج درُشت خو ہے، مزید برآں بد اَصل (بھی) ہے٭، ٭ یہ آیات ولید بن مغیرہ کے بارے میں نازل ہوئیں۔ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما فرماتے ہیں کہ جتنے ذِلت آمیز اَلقاب باری تعالیٰ نے اس بدبخت کو دئیے آج تک کلامِ اِلٰہی میں کسی اور کے لئے استعمال نہیں ہوئے۔ وجہ یہ تھی کہ اُس نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اَقدس میں گستاخی کی، جس پر غضبِ اِلٰہی بھڑک اٹھا۔ ولید نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کا ایک کلمہ بولا تھا، جواباً باری تعالیٰ نے اُس کے دس رذائل بیان کیے اور آخر میں نطفۂ حرام ہونا بھی ظاہر کر دیا، اور اس کی ماں نے بعد ازاں اِس اَمر کی بھی تصدیق کر دی۔ (تفسیر قرطبی، رازی، نسفی وغیرھم) |
|
5285 | 68 | 14 | أن كان ذا مال وبنين |
| | | اِس لئے (اس کی بات کو اہمیت نہ دیں) کہ وہ مال دار اور صاحبِ اَولاد ہے، |
|
5286 | 68 | 15 | إذا تتلى عليه آياتنا قال أساطير الأولين |
| | | جب اس پر ہماری آیتیں تلاوت کی جائیں (تو) کہتا ہے: یہ (تو) پہلے لوگوں کے اَفسانے ہیں، |
|
5287 | 68 | 16 | سنسمه على الخرطوم |
| | | اب ہم اس کی سونڈ جیسی ناک پر داغ لگا دیں گے، |
|
5288 | 68 | 17 | إنا بلوناهم كما بلونا أصحاب الجنة إذ أقسموا ليصرمنها مصبحين |
| | | بے شک ہم ان (اہلِ مکہ) کی (اُسی طرح) آزمائش کریں گے جس طرح ہم نے (یمن کے) ان باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قَسم کھائی تھی کہ ہم صبح سویرے یقیناً اس کے پھل توڑ لیں گے، |
|
5289 | 68 | 18 | ولا يستثنون |
| | | اور انہوں نے (اِن شاء اللہ کہہ کر یا غریبوں کے حصہ کا) اِستثناء نہ کیا، |
|
5290 | 68 | 19 | فطاف عليها طائف من ربك وهم نائمون |
| | | پس آپ کے رب کی جانب سے ایک پھرنے والا (عذاب رات ہی رات میں) اس (باغ) پر پھر گیا اور وہ سوتے ہی رہے، |
|
5291 | 68 | 20 | فأصبحت كالصريم |
| | | سو وہ (لہلہاتا پھلوں سے لدا ہوا باغ) صبح کو کٹی ہوئی کھیتی کی طرح ہوگیا، |
|
5292 | 68 | 21 | فتنادوا مصبحين |
| | | پھر صبح ہوتے ہی وہ ایک دوسرے کو پکارنے لگے، |
|
5293 | 68 | 22 | أن اغدوا على حرثكم إن كنتم صارمين |
| | | کہ اپنی کھیتی پر سویرے سویرے چلے چلو اگر تم پھل توڑنا چاہتے ہو، |
|