نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
4881 | 54 | 35 | نعمة من عندنا كذلك نجزي من شكر |
| | | اپنی طرف سے خاص انعام کے ساتھ، اسی طرح ہم اس شخص کو جزا دیا کرتے ہیں جو شکر گزار ہوتا ہے، |
|
4882 | 54 | 36 | ولقد أنذرهم بطشتنا فتماروا بالنذر |
| | | اور بیشک لُوط (علیہ السلام) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا پھر اُن لوگوں نے اُن کے ڈرانے میں شک کرتے ہوئے جھٹلایا، |
|
4883 | 54 | 37 | ولقد راودوه عن ضيفه فطمسنا أعينهم فذوقوا عذابي ونذر |
| | | اور بیشک اُن لوگوں نے لُوط (علیہ السلام) سے اُن کے مہمانوں کو چھین لینے کا ارادہ کیا سو ہم نے اُن کی آنکھوں کی ساخت مٹا کر انہیں بے نور کر دیا۔ پھر (اُن سے کہا:) میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو، |
|
4884 | 54 | 38 | ولقد صبحهم بكرة عذاب مستقر |
| | | اور بیشک اُن پر صبح سویرے ہی ہمیشہ قائم رہنے والا عذاب آپہنچا، |
|
4885 | 54 | 39 | فذوقوا عذابي ونذر |
| | | پھر (اُن سے کہا گیا:) میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو، |
|
4886 | 54 | 40 | ولقد يسرنا القرآن للذكر فهل من مدكر |
| | | اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کر دیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے، |
|
4887 | 54 | 41 | ولقد جاء آل فرعون النذر |
| | | اور بیشک قومِ فرعون کے پاس (بھی) ڈر سنانے والے آئے، |
|
4888 | 54 | 42 | كذبوا بآياتنا كلها فأخذناهم أخذ عزيز مقتدر |
| | | انہوں نے ہماری سب نشانیوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے انہیں بڑے غالب بڑی قدرت والے کی پکڑ کی شان کے مطابق پکڑ لیا، |
|
4889 | 54 | 43 | أكفاركم خير من أولئكم أم لكم براءة في الزبر |
| | | (اے قریشِ مکہ!) کیا تمہارے کافر اُن (اگلے) لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (آسمانی) کتابوں میں نجات لکھی ہوئی ہے، |
|
4890 | 54 | 44 | أم يقولون نحن جميع منتصر |
| | | یا یہ (کفّار) کہتے ہیں کہ ہم (نبیِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر) غالب رہنے والی مضبوط جماعت ہیں، |
|