نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
4801 | 53 | 17 | ما زاغ البصر وما طغى |
| | | نہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی |
|
4802 | 53 | 18 | لقد رأى من آيات ربه الكبرى |
| | | یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں |
|
4803 | 53 | 19 | أفرأيتم اللات والعزى |
| | | کیا تم نے ﻻت اور عزیٰ کو دیکھا |
|
4804 | 53 | 20 | ومناة الثالثة الأخرى |
| | | اور منات تیسرے پچھلے کو |
|
4805 | 53 | 21 | ألكم الذكر وله الأنثى |
| | | کیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟ |
|
4806 | 53 | 22 | تلك إذا قسمة ضيزى |
| | | یہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہے |
|
4807 | 53 | 23 | إن هي إلا أسماء سميتموها أنتم وآباؤكم ما أنزل الله بها من سلطان إن يتبعون إلا الظن وما تهوى الأنفس ولقد جاءهم من ربهم الهدى |
| | | دراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یہ لوگ تو صرف اٹکل کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور یقیناً ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے |
|
4808 | 53 | 24 | أم للإنسان ما تمنى |
| | | کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟ |
|
4809 | 53 | 25 | فلله الآخرة والأولى |
| | | اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہان |
|
4810 | 53 | 26 | وكم من ملك في السماوات لا تغني شفاعتهم شيئا إلا من بعد أن يأذن الله لمن يشاء ويرضى |
| | | اور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دے |
|