نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
4800 | 53 | 16 | إذ يغشى السدرة ما يغشى |
| | | جب نورِ حق کی تجلیّات سِدرَۃ (المنتہٰی) کو (بھی) ڈھانپ رہی تھیں جو کہ (اس پر) سایہ فگن تھیں٭، ٭ یہ معنی بھی امام حسن بصری رضی اللہ عنہ و دیگر ائمہ کے اقوال پر ہے۔ |
|
4801 | 53 | 17 | ما زاغ البصر وما طغى |
| | | اور اُن کی آنکھ نہ کسی اور طرف مائل ہوئی اور نہ حد سے بڑھی (جس کو تکنا تھا اسی پر جمی رہی)، |
|
4802 | 53 | 18 | لقد رأى من آيات ربه الكبرى |
| | | بیشک انہوں نے (معراج کی شب) اپنے رب کی بڑی نشانیاں دیکھیں، |
|
4803 | 53 | 19 | أفرأيتم اللات والعزى |
| | | کیا تم نے لات اور عزٰی (دیویوں) پر غور کیا ہے، |
|
4804 | 53 | 20 | ومناة الثالثة الأخرى |
| | | اور اُس تیسری ایک اور (دیوی) منات کو بھی (غور سے دیکھا ہے؟ تم نے انہیں اﷲ کی بیٹیاں بنا رکھا ہے؟)، |
|
4805 | 53 | 21 | ألكم الذكر وله الأنثى |
| | | (اے مشرکو!) کیا تمہارے لئے بیٹے ہیں اور اس (اﷲ) کے لئے بیٹیاں ہیں، |
|
4806 | 53 | 22 | تلك إذا قسمة ضيزى |
| | | (اگر تمہارا تصور درست ہے) تب تو یہ تقسیم بڑی ناانصافی ہے، |
|
4807 | 53 | 23 | إن هي إلا أسماء سميتموها أنتم وآباؤكم ما أنزل الله بها من سلطان إن يتبعون إلا الظن وما تهوى الأنفس ولقد جاءهم من ربهم الهدى |
| | | مگر (حقیقت یہ ہے کہ) وہ (بت) محض نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لئے ہیں۔ اﷲ نے ان کی نسبت کوئی دلیل نہیں اتاری، وہ لوگ محض وہم و گمان کی اور نفسانی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں حالانکہ اُن کے پاس اُن کے رب کی طرف سے ہدایت آچکی ہے، |
|
4808 | 53 | 24 | أم للإنسان ما تمنى |
| | | کیا انسان کے لئے وہ (سب کچھ) میسّر ہے جس کی وہ تمنا کرتا ہے، |
|
4809 | 53 | 25 | فلله الآخرة والأولى |
| | | پس آخرت اور دنیا کا مالک تو اﷲ ہی ہے، |
|