نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
4792 | 53 | 8 | ثم دنا فتدلى |
| | | پھر وہ (ربّ العزّت اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) قریب ہوا پھر اور زیادہ قریب ہوگیا٭، ٭ یہ معنی امام بخاری نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے الجامع الصحیح میں روایت کیا ہے، مزید حضرت عبد اﷲ بن عباس، امام حسن بصری، امام جعفر الصادق، محمد بن کعب القرظی التابعی، ضحّاک رضی اللہ عنہم اور دیگر کئی ائمہِ تفسیر کا قول بھی یہی ہے۔ |
|
4793 | 53 | 9 | فكان قاب قوسين أو أدنى |
| | | پھر (جلوۂ حق اور حبیبِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صرف) دو کمانوں کی مقدار فاصلہ رہ گیا یا (انتہائے قرب میں) اس سے بھی کم (ہو گیا)، |
|
4794 | 53 | 10 | فأوحى إلى عبده ما أوحى |
| | | پس (اُس خاص مقامِ قُرب و وصال پر) اُس (اﷲ) نے اپنے عبدِ (محبوب) کی طرف وحی فرمائی جو (بھی) وحی فرمائی، |
|
4795 | 53 | 11 | ما كذب الفؤاد ما رأى |
| | | (اُن کے) دل نے اُس کے خلاف نہیں جانا جو (اُن کی) آنکھوں نے دیکھا، |
|
4796 | 53 | 12 | أفتمارونه على ما يرى |
| | | کیا تم ان سے اِس پر جھگڑتے ہو کہ جو انہوں نے دیکھا، |
|
4797 | 53 | 13 | ولقد رآه نزلة أخرى |
| | | اور بیشک انہوں نے تو اُس (جلوۂ حق) کو دوسری مرتبہ (پھر) دیکھا (اور تم ایک بار دیکھنے پر ہی جھگڑ رہے ہو)٭، ٭ یہ معنی ابن عباس، ابوذر غفاری، عکرمہ التابعی، حسن البصری التابعی، محمد بن کعب القرظی التابعی، ابوالعالیہ الریاحی التابعی، عطا بن ابی رباح التابعی، کعب الاحبار التابعی، امام احمد بن حنبل اور امام ابوالحسن اشعری رضی اللہ عنہم اور دیگر ائمہ کے اَقوال پر ہے۔ |
|
4798 | 53 | 14 | عند سدرة المنتهى |
| | | سِدرۃ المنتہٰی کے قریب، |
|
4799 | 53 | 15 | عندها جنة المأوى |
| | | اسی کے پاس جنت الْمَاْوٰى ہے، |
|
4800 | 53 | 16 | إذ يغشى السدرة ما يغشى |
| | | جب نورِ حق کی تجلیّات سِدرَۃ (المنتہٰی) کو (بھی) ڈھانپ رہی تھیں جو کہ (اس پر) سایہ فگن تھیں٭، ٭ یہ معنی بھی امام حسن بصری رضی اللہ عنہ و دیگر ائمہ کے اقوال پر ہے۔ |
|
4801 | 53 | 17 | ما زاغ البصر وما طغى |
| | | اور اُن کی آنکھ نہ کسی اور طرف مائل ہوئی اور نہ حد سے بڑھی (جس کو تکنا تھا اسی پر جمی رہی)، |
|