نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
4709 | 51 | 34 | مسومة عند ربك للمسرفين |
| | | جو آپ کے رب کے ہاں حد سے گزر جانے والوں کے لیے نشان زدہ ہیں" |
|
4710 | 51 | 35 | فأخرجنا من كان فيها من المؤمنين |
| | | پھر ہم نے اُن سب لوگوں کو نکال لیا جو اُس بستی میں مومن تھے |
|
4711 | 51 | 36 | فما وجدنا فيها غير بيت من المسلمين |
| | | اور وہاں ہم نے ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا |
|
4712 | 51 | 37 | وتركنا فيها آية للذين يخافون العذاب الأليم |
| | | اس کے بعد ہم نے وہاں بس ایک نشانی اُن لوگوں کے لیے چھوڑ دی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہوں |
|
4713 | 51 | 38 | وفي موسى إذ أرسلناه إلى فرعون بسلطان مبين |
| | | اور (تمہارے لیے نشانی ہے) موسیٰؑ کے قصے میں جب ہم نے اُسے صریح سند کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا |
|
4714 | 51 | 39 | فتولى بركنه وقال ساحر أو مجنون |
| | | تو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنوں ہے |
|
4715 | 51 | 40 | فأخذناه وجنوده فنبذناهم في اليم وهو مليم |
| | | آخر کار ہم نے اُسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا |
|
4716 | 51 | 41 | وفي عاد إذ أرسلنا عليهم الريح العقيم |
| | | اور (تمہارے لیے نشانی ہے) عاد میں، جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بے خیر ہوا بھیج دی |
|
4717 | 51 | 42 | ما تذر من شيء أتت عليه إلا جعلته كالرميم |
| | | کہ جس چیز پر بھی وہ گزر گئی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا |
|
4718 | 51 | 43 | وفي ثمود إذ قيل لهم تمتعوا حتى حين |
| | | اور (تمہارے لیے نشانی ہے) ثمود میں، جب اُن سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو |
|