نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
4434 | 44 | 20 | وإني عذت بربي وربكم أن ترجمون |
| | | اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں اِس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو |
|
4435 | 44 | 21 | وإن لم تؤمنوا لي فاعتزلون |
| | | اگر تم میری بات نہیں مانتے تو مجھ پر ہاتھ ڈالنے سے باز رہو" |
|
4436 | 44 | 22 | فدعا ربه أن هؤلاء قوم مجرمون |
| | | آخرکار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں |
|
4437 | 44 | 23 | فأسر بعبادي ليلا إنكم متبعون |
| | | (جواب دیا گیا) اچھا تو راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا |
|
4438 | 44 | 24 | واترك البحر رهوا إنهم جند مغرقون |
| | | سمندر کو اُس کے حال پر کھلا چھوڑ دے یہ سارا لشکر غرق ہونے والا ہے |
|
4439 | 44 | 25 | كم تركوا من جنات وعيون |
| | | " کتنے ہی باغ اور چشمے |
|
4440 | 44 | 26 | وزروع ومقام كريم |
| | | اور کھیت اور شاندار محل تھے جو وہ چھوڑ گئے |
|
4441 | 44 | 27 | ونعمة كانوا فيها فاكهين |
| | | کتنے ہی عیش کے سر و سامان، جن میں وہ مزے کر رہے تھے اُن کے پیچھے دھرے رہ گئے |
|
4442 | 44 | 28 | كذلك وأورثناها قوما آخرين |
| | | یہ ہوا اُن کا انجام، اور ہم نے دوسروں کو اِن چیزوں کا وارث بنا دیا |
|
4443 | 44 | 29 | فما بكت عليهم السماء والأرض وما كانوا منظرين |
| | | پھر نہ آسمان اُن پر رویا نہ زمین، اور ذرا سی مہلت بھی ان کو نہ دی گئی |
|