نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
4390 | 43 | 65 | فاختلف الأحزاب من بينهم فويل للذين ظلموا من عذاب يوم أليم |
| | | مگر (اُس کی اِس صاف تعلیم کے باوجود) گروہوں نے آپس میں اختلاف کیا، پس تباہی ہے اُن لوگوں کے لیے جنہوں نے ظلم کیا ایک دردناک دن کے عذاب سے |
|
4391 | 43 | 66 | هل ينظرون إلا الساعة أن تأتيهم بغتة وهم لا يشعرون |
| | | کیا یہ لوگ اب بس اِسی چیز کے منتظر ہیں کہ اچانک اِن پر قیامت آ جائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو؟ |
|
4392 | 43 | 67 | الأخلاء يومئذ بعضهم لبعض عدو إلا المتقين |
| | | وہ دن جب آئے گا تو متقین کو چھوڑ کر باقی سب دوست ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں گے |
|
4393 | 43 | 68 | يا عباد لا خوف عليكم اليوم ولا أنتم تحزنون |
| | | اُس روز اُن لوگوں سے جو ہماری آیات پر ایمان لائے تھے اور مطیع فرمان بن کر رہے تھے |
|
4394 | 43 | 69 | الذين آمنوا بآياتنا وكانوا مسلمين |
| | | کہا جائے گا کہ "اے میرے بندو، آج تمہارے لیے کوئی خوف نہیں اور نہ تمہیں کوئی غم لاحق ہوگا |
|
4395 | 43 | 70 | ادخلوا الجنة أنتم وأزواجكم تحبرون |
| | | داخل ہو جاؤ جنت میں تم اور تمہاری بیویاں، تمہیں خوش کر دیا جائے گا" |
|
4396 | 43 | 71 | يطاف عليهم بصحاف من ذهب وأكواب وفيها ما تشتهيه الأنفس وتلذ الأعين وأنتم فيها خالدون |
| | | اُن کے آگے سونے کے تھال اور ساغر گردش کرائے جائیں گے اور ہر من بھاتی اور نگاہوں کو لذت دینے والی چیز وہاں موجود ہو گی ان سے کہا جائے گا، "تم اب یہاں ہمیشہ رہو گے |
|
4397 | 43 | 72 | وتلك الجنة التي أورثتموها بما كنتم تعملون |
| | | تم اِس جنت کے وارث اپنے اُن اعمال کی وجہ سے ہوئے ہو جو تم دنیا میں کرتے رہے |
|
4398 | 43 | 73 | لكم فيها فاكهة كثيرة منها تأكلون |
| | | تمہارے لیے یہاں بکثرت فواکہ موجود ہیں جنہیں تم کھاؤ گے" |
|
4399 | 43 | 74 | إن المجرمين في عذاب جهنم خالدون |
| | | رہے مجرمین، تو وہ ہمیشہ جہنم کے عذاب میں مبتلا رہیں گے |
|