نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
4020 | 38 | 50 | جنات عدن مفتحة لهم الأبواب |
| | | ہمیشہ رہنے والی جنتیں جن کے دروازے اُن کے لیے کھلے ہوں گے |
|
4021 | 38 | 51 | متكئين فيها يدعون فيها بفاكهة كثيرة وشراب |
| | | ان میں وہ تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے، خوب خوب فواکہ اور مشروبات طلب کر رہے ہوں گے |
|
4022 | 38 | 52 | وعندهم قاصرات الطرف أتراب |
| | | اور ان کے پاس شرمیلی ہم سن بیویاں ہوں گی |
|
4023 | 38 | 53 | هذا ما توعدون ليوم الحساب |
| | | یہ وہ چیزیں ہیں جنہیں حساب کے دن عطا کرنے کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے |
|
4024 | 38 | 54 | إن هذا لرزقنا ما له من نفاد |
| | | یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں |
|
4025 | 38 | 55 | هذا وإن للطاغين لشر مآب |
| | | یہ تو ہے متقیوں کا انجام اور سرکشوں کے لیے بدترین ٹھکانا ہے |
|
4026 | 38 | 56 | جهنم يصلونها فبئس المهاد |
| | | جہنم جس میں وہ جھلسے جائیں گے، بہت ہی بری قیام گاہ |
|
4027 | 38 | 57 | هذا فليذوقوه حميم وغساق |
| | | یہ ہے اُن کے لیے، پس وہ مزا چکھیں کھولتے ہوئے پانی اور پیپ لہو |
|
4028 | 38 | 58 | وآخر من شكله أزواج |
| | | اور اسی قسم کی دوسری تلخیوں کا |
|
4029 | 38 | 59 | هذا فوج مقتحم معكم لا مرحبا بهم إنهم صالو النار |
| | | (وہ جہنم کی طرف اپنے پیروؤں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے) "یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آ رہا ہے، کوئی خوش آمدید اِن کے لیے نہیں ہے، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں" |
|