نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
3674 | 35 | 14 | إن تدعوهم لا يسمعوا دعاءكم ولو سمعوا ما استجابوا لكم ويوم القيامة يكفرون بشرككم ولا ينبئك مثل خبير |
| | | اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار کو نہیں سنتے اور اگر وہ سن بھی لیں تو تمہیں جواب نہیں دیتے اور قیامت کے دن تمہارے شرک کا انکار کر دیں گے اور تمہیں خبر رکھنے والے کی طرح کوئی نہیں بتائے گا |
|
3675 | 35 | 15 | يا أيها الناس أنتم الفقراء إلى الله والله هو الغني الحميد |
| | | اے لوگو تم الله کی طرف محتاج ہواور الله بے نیاز تعریف کیا ہوا ہے |
|
3676 | 35 | 16 | إن يشأ يذهبكم ويأت بخلق جديد |
| | | اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور نئی مخلوق لے آئے |
|
3677 | 35 | 17 | وما ذلك على الله بعزيز |
| | | اور یہ بات الله تعالیٰ پر کچھ مشکل نہیں |
|
3678 | 35 | 18 | ولا تزر وازرة وزر أخرى وإن تدع مثقلة إلى حملها لا يحمل منه شيء ولو كان ذا قربى إنما تنذر الذين يخشون ربهم بالغيب وأقاموا الصلاة ومن تزكى فإنما يتزكى لنفسه وإلى الله المصير |
| | | اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور اگر کوئی بوجھ والا اپنے بوجھ کی طرف بلائے گا تو اس کے بوجھ میں سے کچھ بھی اٹھایا نہ جائے گا اگرچہ قریبی رشتہ داری ہو بے شک آپ انہیں لوگوں کو ڈراتے ہیں جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو پاک ہوتا ہے سو وہ اپنے ہی لیے پا ک ہوتا ہے اور الله ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے |
|
3679 | 35 | 19 | وما يستوي الأعمى والبصير |
| | | اور اندھا اور دیکھنے والا برابر نہیں ہے |
|
3680 | 35 | 20 | ولا الظلمات ولا النور |
| | | اور نہ اندھیرے اور نہ روشنی |
|
3681 | 35 | 21 | ولا الظل ولا الحرور |
| | | اور نہ سایہ اور نہ دھوپ |
|
3682 | 35 | 22 | وما يستوي الأحياء ولا الأموات إن الله يسمع من يشاء وما أنت بمسمع من في القبور |
| | | اور زندے اور مردے برابر نہیں ہیں بے شک الله سناتا ہے جسے چاہے اور آپ انہیں سنانے والے نہیں جو قبروں میں ہیں |
|
3683 | 35 | 23 | إن أنت إلا نذير |
| | | نہیں ہیں آپ مگر ڈرانے والے |
|