نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
3001 | 26 | 69 | واتل عليهم نبأ إبراهيم |
| | | اور آپ ان پر ابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ (بھی) پڑھ کر سنا دیں، |
|
3002 | 26 | 70 | إذ قال لأبيه وقومه ما تعبدون |
| | | جب انہوں نے اپنے باپ ٭ اور اپنی قوم سے فرمایا: تم کس چیز کو پوجتے ہو، ٭ (یہ حقیقی باپ نہ تھا، چچا تھا۔ اسی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پرورش کی تھی جس کی وجہ سے اسے باپ کہا کرتے تھے۔ اس کا نام آزر ہے جبکہ آپ کے حقیقی والد کا نام تارخ ہے۔) |
|
3003 | 26 | 71 | قالوا نعبد أصناما فنظل لها عاكفين |
| | | انہوں نے کہا: ہم بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور ہم انہی (کی عبادت و خدمت) کے لئے جمے رہنے والے ہیں، |
|
3004 | 26 | 72 | قال هل يسمعونكم إذ تدعون |
| | | (ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: کیا وہ تمہیں سنتے ہیں جب تم (ان کو) پکارتے ہو، |
|
3005 | 26 | 73 | أو ينفعونكم أو يضرون |
| | | یا وہ تمہیں نفع پہنچاتے ہیں یا نقصان پہنچاتے ہیں، |
|
3006 | 26 | 74 | قالوا بل وجدنا آباءنا كذلك يفعلون |
| | | وہ بولے: (یہ تو معلوم نہیں) لیکن ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا تھا، |
|
3007 | 26 | 75 | قال أفرأيتم ما كنتم تعبدون |
| | | (ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: کیا تم نے (کبھی ان کی حقیقت میں) غور کیا ہے جن کی تم پرستش کرتے ہو، |
|
3008 | 26 | 76 | أنتم وآباؤكم الأقدمون |
| | | تم اور تمہارے اگلے آباء و اجداد (الغرض کسی نے بھی سوچا)، |
|
3009 | 26 | 77 | فإنهم عدو لي إلا رب العالمين |
| | | پس وہ (سب بُت) میرے دشمن ہیں سوائے تمام جہانوں کے رب کے (وہی میرا معبود ہے)، |
|
3010 | 26 | 78 | الذي خلقني فهو يهدين |
| | | وہ جس نے مجھے پیدا کیا سو وہی مجھے ہدایت فرماتا ہے، |
|