نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2997 | 26 | 65 | وأنجينا موسى ومن معه أجمعين |
| | | اور ہم نے موسٰی علیہ السلام کو (بھی) نجات بخشی اور ان سب لوگوں کو (بھی) جو ان کے ساتھ تھے، |
|
2998 | 26 | 66 | ثم أغرقنا الآخرين |
| | | پھر ہم نے دوسروں (یعنی فرعونیوں) کو غرق کر دیا، |
|
2999 | 26 | 67 | إن في ذلك لآية وما كان أكثرهم مؤمنين |
| | | بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ) کی بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے، |
|
3000 | 26 | 68 | وإن ربك لهو العزيز الرحيم |
| | | اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے، |
|
3001 | 26 | 69 | واتل عليهم نبأ إبراهيم |
| | | اور آپ ان پر ابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ (بھی) پڑھ کر سنا دیں، |
|
3002 | 26 | 70 | إذ قال لأبيه وقومه ما تعبدون |
| | | جب انہوں نے اپنے باپ ٭ اور اپنی قوم سے فرمایا: تم کس چیز کو پوجتے ہو، ٭ (یہ حقیقی باپ نہ تھا، چچا تھا۔ اسی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پرورش کی تھی جس کی وجہ سے اسے باپ کہا کرتے تھے۔ اس کا نام آزر ہے جبکہ آپ کے حقیقی والد کا نام تارخ ہے۔) |
|
3003 | 26 | 71 | قالوا نعبد أصناما فنظل لها عاكفين |
| | | انہوں نے کہا: ہم بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور ہم انہی (کی عبادت و خدمت) کے لئے جمے رہنے والے ہیں، |
|
3004 | 26 | 72 | قال هل يسمعونكم إذ تدعون |
| | | (ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: کیا وہ تمہیں سنتے ہیں جب تم (ان کو) پکارتے ہو، |
|
3005 | 26 | 73 | أو ينفعونكم أو يضرون |
| | | یا وہ تمہیں نفع پہنچاتے ہیں یا نقصان پہنچاتے ہیں، |
|
3006 | 26 | 74 | قالوا بل وجدنا آباءنا كذلك يفعلون |
| | | وہ بولے: (یہ تو معلوم نہیں) لیکن ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا تھا، |
|