نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2993 | 26 | 61 | فلما تراءى الجمعان قال أصحاب موسى إنا لمدركون |
| | | پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں (تو) موسٰی (علیہ السلام) کے ساتھیوں نے کہا: (اب) ہم ضرور پکڑے گئے، |
|
2994 | 26 | 62 | قال كلا إن معي ربي سيهدين |
| | | (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: ہرگز نہیں، بیشک میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ابھی مجھے راہِ (نجات) دکھا دے گا، |
|
2995 | 26 | 63 | فأوحينا إلى موسى أن اضرب بعصاك البحر فانفلق فكان كل فرق كالطود العظيم |
| | | پھر ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ اپنا عصا دریا پر مارو، پس دریا (بارہ حصوں میں) پھٹ گیا اور ہر ٹکڑا زبردست پہاڑ کی مانند ہو گیا، |
|
2996 | 26 | 64 | وأزلفنا ثم الآخرين |
| | | اور ہم نے دوسروں (یعنی فرعون اور اس کے ساتھیوں) کو اس جگہ کے قریب کر دیا، |
|
2997 | 26 | 65 | وأنجينا موسى ومن معه أجمعين |
| | | اور ہم نے موسٰی علیہ السلام کو (بھی) نجات بخشی اور ان سب لوگوں کو (بھی) جو ان کے ساتھ تھے، |
|
2998 | 26 | 66 | ثم أغرقنا الآخرين |
| | | پھر ہم نے دوسروں (یعنی فرعونیوں) کو غرق کر دیا، |
|
2999 | 26 | 67 | إن في ذلك لآية وما كان أكثرهم مؤمنين |
| | | بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ) کی بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے، |
|
3000 | 26 | 68 | وإن ربك لهو العزيز الرحيم |
| | | اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے، |
|
3001 | 26 | 69 | واتل عليهم نبأ إبراهيم |
| | | اور آپ ان پر ابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ (بھی) پڑھ کر سنا دیں، |
|
3002 | 26 | 70 | إذ قال لأبيه وقومه ما تعبدون |
| | | جب انہوں نے اپنے باپ ٭ اور اپنی قوم سے فرمایا: تم کس چیز کو پوجتے ہو، ٭ (یہ حقیقی باپ نہ تھا، چچا تھا۔ اسی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پرورش کی تھی جس کی وجہ سے اسے باپ کہا کرتے تھے۔ اس کا نام آزر ہے جبکہ آپ کے حقیقی والد کا نام تارخ ہے۔) |
|