نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2977 | 26 | 45 | فألقى موسى عصاه فإذا هي تلقف ما يأفكون |
| | | پھر موسٰی (علیہ السلام) نے اپنا ڈنڈا ڈال دیا تو وہ (اژدھا بن کر) فوراً ان چیزوں کو نگلنے لگا جو انہوں نے فریب کاری سے (اپنی اصل حقیقت سے) پھیر رکھی تھیں، |
|
2978 | 26 | 46 | فألقي السحرة ساجدين |
| | | پس سارے جادوگر سجدہ کرتے ہوئے گر پڑے، |
|
2979 | 26 | 47 | قالوا آمنا برب العالمين |
| | | وہ کہنے لگے: ہم سارے جہانوں کے پروردگار پر ایمان لے آئے، |
|
2980 | 26 | 48 | رب موسى وهارون |
| | | (جو) موسٰی اور ہارون (علیہما السلام) کا رب ہے، |
|
2981 | 26 | 49 | قال آمنتم له قبل أن آذن لكم إنه لكبيركم الذي علمكم السحر فلسوف تعلمون لأقطعن أيديكم وأرجلكم من خلاف ولأصلبنكم أجمعين |
| | | (فرعون نے) کہا: تم اس پر ایمان لے آئے ہو قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا، بیشک یہ (موسٰی علیہ السلام) ہی تمہارا بڑا (استاد) ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے، تم جلد ہی (اپنا انجام) معلوم کر لو گے، میں ضرور ہی تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں الٹی طرف سے کاٹ ڈالوں گا اور تم سب کو یقیناً سولی پر چڑھا دوں گا، |
|
2982 | 26 | 50 | قالوا لا ضير إنا إلى ربنا منقلبون |
| | | انہوں نے کہا: (اس میں) کوئی نقصان نہیں، بیشک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں، |
|
2983 | 26 | 51 | إنا نطمع أن يغفر لنا ربنا خطايانا أن كنا أول المؤمنين |
| | | ہم قوی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطائیں معاف فرما دے گا، اس وجہ سے کہ (اب) ہم ہی سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں، |
|
2984 | 26 | 52 | وأوحينا إلى موسى أن أسر بعبادي إنكم متبعون |
| | | اور ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ تم میرے بندوں کو راتوں رات (یہاں سے) لے جاؤ بیشک تمہارا تعاقب کیا جائے گا، |
|
2985 | 26 | 53 | فأرسل فرعون في المدائن حاشرين |
| | | پھر فرعون نے شہروں میں ہرکارے بھیج دئیے، |
|
2986 | 26 | 54 | إن هؤلاء لشرذمة قليلون |
| | | (اور کہا:) بیشک یہ (بنی اسرائیل) تھوڑی سی جماعت ہے، |
|