نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2956 | 26 | 24 | قال رب السماوات والأرض وما بينهما إن كنتم موقنين |
| | | (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین رکھنے والے ہو |
|
2957 | 26 | 25 | قال لمن حوله ألا تستمعون |
| | | فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کہ کیا تم سن نہیں رہے؟ |
|
2958 | 26 | 26 | قال ربكم ورب آبائكم الأولين |
| | | (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے |
|
2959 | 26 | 27 | قال إن رسولكم الذي أرسل إليكم لمجنون |
| | | فرعون نے کہا (لوگو!) تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو یقیناً دیوانہ ہے |
|
2960 | 26 | 28 | قال رب المشرق والمغرب وما بينهما إن كنتم تعقلون |
| | | حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا! وہی مشرق ومغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو |
|
2961 | 26 | 29 | قال لئن اتخذت إلها غيري لأجعلنك من المسجونين |
| | | فرعون کہنے لگا سن لے! اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تجھے قیدیوں میں ڈال دوں گا |
|
2962 | 26 | 30 | قال أولو جئتك بشيء مبين |
| | | موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟ |
|
2963 | 26 | 31 | قال فأت به إن كنت من الصادقين |
| | | فرعون نے کہا اگر تو سچوں میں سے ہے تو اسے پیش کر |
|
2964 | 26 | 32 | فألقى عصاه فإذا هي ثعبان مبين |
| | | آپ نے (اسی وقت) اپنی ﻻٹھی ڈال دی جو اچانک کھلم کھلا (زبردست) اﮊدہا بن گئی |
|
2965 | 26 | 33 | ونزع يده فإذا هي بيضاء للناظرين |
| | | اور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وه بھی اسی وقت ہر دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا |
|