نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2954 | 26 | 22 | وتلك نعمة تمنها علي أن عبدت بني إسرائيل |
| | | اور یہی (پرورش وغیرہ کا) وہ احسان ہے جو تو مجھے جتا رہا ہے جب کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے۔ |
|
2955 | 26 | 23 | قال فرعون وما رب العالمين |
| | | فرعون نے کہا اور یہ رب العالمین کیا چیز ہے۔ |
|
2956 | 26 | 24 | قال رب السماوات والأرض وما بينهما إن كنتم موقنين |
| | | موسیٰ نے کہا وہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو۔ |
|
2957 | 26 | 25 | قال لمن حوله ألا تستمعون |
| | | فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کیا تم سنتے نہیں ہو؟ |
|
2958 | 26 | 26 | قال ربكم ورب آبائكم الأولين |
| | | موسیٰ نے کہا وہ تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے اگلے آباء و اجداد کا بھی پروردگار۔ |
|
2959 | 26 | 27 | قال إن رسولكم الذي أرسل إليكم لمجنون |
| | | فرعون نے کہا تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو بالکل دیوانہ ہے۔ |
|
2960 | 26 | 28 | قال رب المشرق والمغرب وما بينهما إن كنتم تعقلون |
| | | موسیٰ نے کہا کہ وہ مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تم عقل سے کام لو۔ |
|
2961 | 26 | 29 | قال لئن اتخذت إلها غيري لأجعلنك من المسجونين |
| | | فرعون نے کہا کہ اگر تو نے میرے سوا کوئی معبود بنایا تو میں تمہیں قیدیوں میں شامل کر دوں گا۔ |
|
2962 | 26 | 30 | قال أولو جئتك بشيء مبين |
| | | موسیٰ نے کہا: اگرچہ میں تیرے پاس کوئی واضح نشانی بھی لے کر آؤں؟ |
|
2963 | 26 | 31 | قال فأت به إن كنت من الصادقين |
| | | فرعون نے کہا: اچھا تو لے آ۔ اگر تو سچا ہے۔ |
|