نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2768 | 23 | 95 | وإنا على أن نريك ما نعدهم لقادرون |
| | | اور بیشک ہم اس بات پرضرور قادر ہیں کہ ہم آپ کو وہ (عذاب) دکھا دیں جس کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں، |
|
2769 | 23 | 96 | ادفع بالتي هي أحسن السيئة نحن أعلم بما يصفون |
| | | آپ برائی کو ایسے طریقہ سے دفع کیا کریں جو سب سے بہتر ہو، ہم ان (باتوں) کو خوب جانتے ہیں جو یہ بیان کرتے ہیں، |
|
2770 | 23 | 97 | وقل رب أعوذ بك من همزات الشياطين |
| | | اور آپ (دعا) فرمائیے: اے میرے رب! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں، |
|
2771 | 23 | 98 | وأعوذ بك رب أن يحضرون |
| | | اور اے میرے رب! میں اس بات سے (بھی) تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں، |
|
2772 | 23 | 99 | حتى إذا جاء أحدهم الموت قال رب ارجعون |
| | | یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آجائے گی (تو) وہ کہے گا: اے میرے رب! مجھے (دنیا میں) واپس بھیج دے، |
|
2773 | 23 | 100 | لعلي أعمل صالحا فيما تركت كلا إنها كلمة هو قائلها ومن ورائهم برزخ إلى يوم يبعثون |
| | | تاکہ میں اس (دنیا) میں کچھ نیک عمل کر لوں جسے میں چھوڑ آیا ہوں۔ ہر گز نہیں، یہ وہ بات ہے جسے وہ (بطورِ حسرت) کہہ رہا ہوگا اور ان کے آگے اس دن تک ایک پردہ (حائل) ہے (جس دن) وہ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے، |
|
2774 | 23 | 101 | فإذا نفخ في الصور فلا أنساب بينهم يومئذ ولا يتساءلون |
| | | پھر جب صور پھونکا جائے گا تو ان کے درمیان اس دن نہ رشتے (باقی) رہیں گے اور نہ وہ ایک دوسرے کا حال پوچھ سکیں گے، |
|
2775 | 23 | 102 | فمن ثقلت موازينه فأولئك هم المفلحون |
| | | پس جن کے پلڑے (زیادہ اعمال کے باعث) بھاری ہوں گے تو وہی لوگ کامیاب و کامران ہوں گے، |
|
2776 | 23 | 103 | ومن خفت موازينه فأولئك الذين خسروا أنفسهم في جهنم خالدون |
| | | اور جن کے پلڑے (اعمال کا وزن نہ ہونے کے باعث) ہلکے ہوں گے تو یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایا وہ ہمیشہ دوزخ میں رہنے والے ہیں، |
|
2777 | 23 | 104 | تلفح وجوههم النار وهم فيها كالحون |
| | | ان کے چہروں کو آگ جھلس دے گی اور وہ اس میں دانت نکلے بگڑے ہوئے منہ کے ساتھ پڑے ہوں گے، |
|