نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2762 | 23 | 89 | سيقولون لله قل فأنى تسحرون |
| | | وہ فوراً کہیں گے: یہ (سب شانیں) اللہ ہی کے لئے ہیں، (تو) آپ فرمائیں: پھر تمہیں کہاں سے (جادو کی طرح) فریب دیا جا رہا ہے، |
|
2763 | 23 | 90 | بل أتيناهم بالحق وإنهم لكاذبون |
| | | بلکہ ہم نے انہیں حق پہنچا دیا اور بیشک وہ جھوٹے ہیں، |
|
2764 | 23 | 91 | ما اتخذ الله من ولد وما كان معه من إله إذا لذهب كل إله بما خلق ولعلا بعضهم على بعض سبحان الله عما يصفون |
| | | اللہ نے (اپنے لئے) کوئی اولاد نہیں بنائی اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ورنہ ہر خدا اپنی اپنی مخلوق کو ضرور (الگ) لے جاتا اور یقیناً وہ ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرتے (اور پوری کائنات میں فساد بپا ہو جاتا)۔ اللہ ان باتوں سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں، |
|
2765 | 23 | 92 | عالم الغيب والشهادة فتعالى عما يشركون |
| | | (وہ) پوشیدہ اور آشکار (سب چیزوں) کا جاننے والا ہے سو وہ ان چیزوں سے بلند و برتر ہے جنہیں یہ شریک ٹھہراتے ہیں، |
|
2766 | 23 | 93 | قل رب إما تريني ما يوعدون |
| | | آپ (دعا) فرمائیے کہ اے میرے رب! اگر تو مجھے وہ (عذاب) دکھانے لگے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے، |
|
2767 | 23 | 94 | رب فلا تجعلني في القوم الظالمين |
| | | (تو) اے میرے رب! مجھے ظالم قوم میں شامل نہ فرمانا، |
|
2768 | 23 | 95 | وإنا على أن نريك ما نعدهم لقادرون |
| | | اور بیشک ہم اس بات پرضرور قادر ہیں کہ ہم آپ کو وہ (عذاب) دکھا دیں جس کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں، |
|
2769 | 23 | 96 | ادفع بالتي هي أحسن السيئة نحن أعلم بما يصفون |
| | | آپ برائی کو ایسے طریقہ سے دفع کیا کریں جو سب سے بہتر ہو، ہم ان (باتوں) کو خوب جانتے ہیں جو یہ بیان کرتے ہیں، |
|
2770 | 23 | 97 | وقل رب أعوذ بك من همزات الشياطين |
| | | اور آپ (دعا) فرمائیے: اے میرے رب! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں، |
|
2771 | 23 | 98 | وأعوذ بك رب أن يحضرون |
| | | اور اے میرے رب! میں اس بات سے (بھی) تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں، |
|