نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2752 | 23 | 79 | وهو الذي ذرأكم في الأرض وإليه تحشرون |
| | | اور وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں پیدا کیا اور اسی کی طرف تم جمع ہو کر جاؤ گے |
|
2753 | 23 | 80 | وهو الذي يحيي ويميت وله اختلاف الليل والنهار أفلا تعقلون |
| | | اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات اور دن کا بدلتے رہنا اسی کا تصرف ہے، کیا تم سمجھتے نہیں |
|
2754 | 23 | 81 | بل قالوا مثل ما قال الأولون |
| | | بات یہ ہے کہ جو بات اگلے (کافر) کہتے تھے اسی طرح کی (بات یہ) کہتے ہیں |
|
2755 | 23 | 82 | قالوا أإذا متنا وكنا ترابا وعظاما أإنا لمبعوثون |
| | | کہتے ہیں کہ جب ہم مر جائیں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور استخوان (بوسیدہ کے سوا کچھ) نہ رہے گا تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے؟ |
|
2756 | 23 | 83 | لقد وعدنا نحن وآباؤنا هذا من قبل إن هذا إلا أساطير الأولين |
| | | یہ وعدہ ہم سے اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا سے بھی ہوتا چلا آیا ہے (اجی) یہ تو صرف اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں |
|
2757 | 23 | 84 | قل لمن الأرض ومن فيها إن كنتم تعلمون |
| | | کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ زمین اور جو کچھ زمین میں ہے سب کس کا مال ہے؟ |
|
2758 | 23 | 85 | سيقولون لله قل أفلا تذكرون |
| | | جھٹ بول اٹھیں گے کہ خدا کا۔ کہو کہ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟ |
|
2759 | 23 | 86 | قل من رب السماوات السبع ورب العرش العظيم |
| | | (ان سے) پوچھو کہ سات آسمانوں کا کون مالک ہے اور عرش عظیم کا (کون) مالک (ہے؟) |
|
2760 | 23 | 87 | سيقولون لله قل أفلا تتقون |
| | | بےساختہ کہہ دیں گے کہ یہ (چیزیں) خدا ہی کی ہیں، کہو کہ پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟ |
|
2761 | 23 | 88 | قل من بيده ملكوت كل شيء وهو يجير ولا يجار عليه إن كنتم تعلمون |
| | | کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ وہ کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہی ہے اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابل کوئی کسی کو پناہ نہیں دے سکتا |
|