نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2750 | 23 | 77 | حتى إذا فتحنا عليهم بابا ذا عذاب شديد إذا هم فيه مبلسون |
| | | یہاں تک کہ جب ہم ان پر سخت عذاب کا دروازہ کھول دیں گے تو وہ ایک دم ناامید ہو جائیں گے۔ |
|
2751 | 23 | 78 | وهو الذي أنشأ لكم السمع والأبصار والأفئدة قليلا ما تشكرون |
| | | اور اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے جان، آنکھیں اور دل بنائے (لیکن) تم لوگ بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔ |
|
2752 | 23 | 79 | وهو الذي ذرأكم في الأرض وإليه تحشرون |
| | | وہ وہی ہے جس نے تمہیں روئے زمین پر (پیدا کرکے) پھیلا دیا ہے اور اسی کی طرف تم اکٹھے کئے جاؤگے۔ |
|
2753 | 23 | 80 | وهو الذي يحيي ويميت وله اختلاف الليل والنهار أفلا تعقلون |
| | | وہ وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور رات اور دن کی آمد و رفت اسی کے قبضۂ قدرت میں ہے۔ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟ |
|
2754 | 23 | 81 | بل قالوا مثل ما قال الأولون |
| | | ان لوگوں نے وہی بات کہی ہے جو ان کے پہلے (کافر) کہتے رہے ہیں۔ |
|
2755 | 23 | 82 | قالوا أإذا متنا وكنا ترابا وعظاما أإنا لمبعوثون |
| | | کہتے ہیں کہ جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے۔ |
|
2756 | 23 | 83 | لقد وعدنا نحن وآباؤنا هذا من قبل إن هذا إلا أساطير الأولين |
| | | ہم سے بھی اور اس سے پہلے ہمارے باپ داداؤں سے بھی یہ وعدہ ہوتا آیا ہے۔ یہ کچھ بھی نہیں صرف پہلے عہدوں کے افسانے ہیں۔ |
|
2757 | 23 | 84 | قل لمن الأرض ومن فيها إن كنتم تعلمون |
| | | آپ کہہ دیجیے اگر تم جانتے ہو تو (بتاؤ) کہ زمین اور جو اس میں رہتے ہیں کس کیلئے ہیں؟ |
|
2758 | 23 | 85 | سيقولون لله قل أفلا تذكرون |
| | | وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ کیلئے ہیں۔ تو کہئے کہ تم غور کیوں نہیں کرتے؟ |
|
2759 | 23 | 86 | قل من رب السماوات السبع ورب العرش العظيم |
| | | آپ کہئے کہ سات آسمانوں اور اس بڑے تخت سلطنت کا پروردگار کون ہے؟ |
|