نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2389 | 20 | 41 | واصطنعتك لنفسي |
| | | اور میں نے تم کو اپنے (کام کے) لئے بنایا ہے |
|
2390 | 20 | 42 | اذهب أنت وأخوك بآياتي ولا تنيا في ذكري |
| | | تو تم اور تمہارا بھائی دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ اور میری یاد میں سستی نہ کرنا |
|
2391 | 20 | 43 | اذهبا إلى فرعون إنه طغى |
| | | دونوں فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے |
|
2392 | 20 | 44 | فقولا له قولا لينا لعله يتذكر أو يخشى |
| | | اور اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ غور کرے یا ڈر جائے |
|
2393 | 20 | 45 | قالا ربنا إننا نخاف أن يفرط علينا أو أن يطغى |
| | | دونوں کہنے لگے کہ ہمارے پروردگار ہمیں خوف ہے کہ ہم پر تعدی کرنے لگے یا زیادہ سرکش ہوجائے |
|
2394 | 20 | 46 | قال لا تخافا إنني معكما أسمع وأرى |
| | | خدا نے فرمایا کہ ڈرو مت میں تمہارے ساتھ ہوں (اور) سنتا اور دیکھتا ہوں |
|
2395 | 20 | 47 | فأتياه فقولا إنا رسولا ربك فأرسل معنا بني إسرائيل ولا تعذبهم قد جئناك بآية من ربك والسلام على من اتبع الهدى |
| | | (اچھا) تو اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم آپ کے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیجیئے۔ اور انہیں عذاب نہ کیجیئے۔ ہم آپ کے پاس آپ کے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں۔ اور جو ہدایت کی بات مانے اس کو سلامتی ہو |
|
2396 | 20 | 48 | إنا قد أوحي إلينا أن العذاب على من كذب وتولى |
| | | ہماری طرف یہ وحی آئی ہے کہ جو جھٹلائے اور منہ پھیرے اس کے لئے عذاب (تیار) ہے |
|
2397 | 20 | 49 | قال فمن ربكما يا موسى |
| | | (غرض موسیٰ اور ہارون فرعون کے پاس گئے) اس نے کہا کہ موسیٰ تمہارا پروردگار کون ہے؟ |
|
2398 | 20 | 50 | قال ربنا الذي أعطى كل شيء خلقه ثم هدى |
| | | کہا کہ ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کی شکل وصورت بخشی پھر راہ دکھائی |
|