نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2379 | 20 | 31 | اشدد به أزري |
| | | اس سے میری قوت کو مضبوط فرما |
|
2380 | 20 | 32 | وأشركه في أمري |
| | | اور اسے میرے کام میں شریک کر |
|
2381 | 20 | 33 | كي نسبحك كثيرا |
| | | تاکہ ہم تیری بہت سی تسبیح کریں |
|
2382 | 20 | 34 | ونذكرك كثيرا |
| | | اور تجھے کثرت سے یاد کریں |
|
2383 | 20 | 35 | إنك كنت بنا بصيرا |
| | | تو ہم کو (ہر حال میں) دیکھ رہا ہے |
|
2384 | 20 | 36 | قال قد أوتيت سؤلك يا موسى |
| | | فرمایا موسیٰ تمہاری دعا قبول کی گئی |
|
2385 | 20 | 37 | ولقد مننا عليك مرة أخرى |
| | | اور ہم نے تم پر ایک بار اور بھی احسان کیا تھا |
|
2386 | 20 | 38 | إذ أوحينا إلى أمك ما يوحى |
| | | جب ہم نے تمہاری والدہ کو الہام کیا تھا جو تمہیں بتایا جاتا ہے |
|
2387 | 20 | 39 | أن اقذفيه في التابوت فاقذفيه في اليم فليلقه اليم بالساحل يأخذه عدو لي وعدو له وألقيت عليك محبة مني ولتصنع على عيني |
| | | (وہ یہ تھا) کہ اسے (یعنی موسیٰ کو) صندوق میں رکھو پھر اس (صندوق) کو دریا میں ڈال دو تو دریا اسے کنارے پر ڈال دے گا (اور) میرا اور اس کا دشمن اسے اٹھا لے گا۔ اور (موسیٰ) میں نے تم پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی ہے (اس لئے کہ تم پر مہربانی کی جائے) اور اس لئے کہ تم میرے سامنے پرورش پاؤ |
|
2388 | 20 | 40 | إذ تمشي أختك فتقول هل أدلكم على من يكفله فرجعناك إلى أمك كي تقر عينها ولا تحزن وقتلت نفسا فنجيناك من الغم وفتناك فتونا فلبثت سنين في أهل مدين ثم جئت على قدر يا موسى |
| | | جب تمہاری بہن (فرعون کے ہاں) گئی اور کہنے لگی کہ میں تمہیں ایسا شخص بتاؤں جو اس کو پالے۔ تو (اس طریق سے) ہم نے تم کو تمہاری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنج نہ کریں۔ اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تو ہم نے تم کو غم سے مخلصی دی اور ہم نے تمہاری (کئی بار) آزمائش کی۔ پھر تم کئی سال اہل مدین میں ٹھہرے رہے۔ پھر اے موسیٰ تم (قابلیت رسالت کے) اندازے پر آ پہنچے |
|