نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
2330 | 19 | 80 | ونرثه ما يقول ويأتينا فردا |
| | | وہ جو کہتا ہے (کہ اس کے پاس مال و اولاد ہے) اس کے وارث ہم ہی ہوں گے۔ اور یہ تو اکیلا ہماری بارگاہ میں حاضر ہوگا۔ |
|
2331 | 19 | 81 | واتخذوا من دون الله آلهة ليكونوا لهم عزا |
| | | اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر بہت سے خدا بنا رکھے ہیں تاکہ وہ ان کیلئے عزت و قوت کا باعث ہوں۔ |
|
2332 | 19 | 82 | كلا سيكفرون بعبادتهم ويكونون عليهم ضدا |
| | | ہرگز ایسا نہیں ہے وہ عنقریب ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور ان کے مخالف ہوں گے۔ |
|
2333 | 19 | 83 | ألم تر أنا أرسلنا الشياطين على الكافرين تؤزهم أزا |
| | | اے (رسول(ص)) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیطانوں کو کافروں پر چھوڑ رکھا ہے جو انہیں برابر اکساتے رہتے ہیں۔ |
|
2334 | 19 | 84 | فلا تعجل عليهم إنما نعد لهم عدا |
| | | آپ ان کے بارے میں جلدی نہ کیجئے ہم تو اچھی طرح ان کے دن گن رہے ہیں۔ |
|
2335 | 19 | 85 | يوم نحشر المتقين إلى الرحمن وفدا |
| | | جس دن ہم پرہیزگاروں کو اپنے حضور مہمانوں کی طرح لائیں گے۔ |
|
2336 | 19 | 86 | ونسوق المجرمين إلى جهنم وردا |
| | | اور مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح جہنم کی طرف ہانک کر لے جائیں گے۔ |
|
2337 | 19 | 87 | لا يملكون الشفاعة إلا من اتخذ عند الرحمن عهدا |
| | | انہیں شفاعت کا کوئی اختیار نہ ہوگا سوائے اس کے جس نے اللہ سے عہد لے لیا ہوگا۔ |
|
2338 | 19 | 88 | وقالوا اتخذ الرحمن ولدا |
| | | اور وہ (نصاریٰ) کہتے ہیں کہ خدا نے اپنا ایک بیٹا بنا رکھا ہے۔ |
|
2339 | 19 | 89 | لقد جئتم شيئا إدا |
| | | تم نے یہ ایسی سخت بُری بات کہی ہے۔ |
|