نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1899 | 15 | 97 | ولقد نعلم أنك يضيق صدرك بما يقولون |
| | | اور ہم جانتے ہیں کہ تیرا دل ان باتوں سے تنگ ہوتا ہے جو وہ کہتے ہیں |
|
1900 | 15 | 98 | فسبح بحمد ربك وكن من الساجدين |
| | | سو تو اپنے رب کی تسبیح حمد کے ساتھ کیے جا اور سجدہ کرنے والوں میں سے ہو |
|
1901 | 15 | 99 | واعبد ربك حتى يأتيك اليقين |
| | | اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہو یہاں تک کہ تمہیں موت آجائے |
|
1902 | 16 | 1 | بسم الله الرحمن الرحيم أتى أمر الله فلا تستعجلوه سبحانه وتعالى عما يشركون |
| | | الله کا حکم آ پہنچا تم اس میں جلدی مت کرو وہ لوگو ں کے شرک سے پاک اور برتر ہے |
|
1903 | 16 | 2 | ينزل الملائكة بالروح من أمره على من يشاء من عباده أن أنذروا أنه لا إله إلا أنا فاتقون |
| | | وہ اپنے بندوں سے جس کے پاس چاہتا ہے فرشتوں کو وحی دے کر بھیج دیتا ہے یہ کہ خبردار کر دو کہ میرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں پس مجھ سے ڈرتے رہو |
|
1904 | 16 | 3 | خلق السماوات والأرض بالحق تعالى عما يشركون |
| | | اسی نے آسمان اور زمین کو ٹھیک طور پر بنایا ہے وہ ان کے شرک سے پاک ہے |
|
1905 | 16 | 4 | خلق الإنسان من نطفة فإذا هو خصيم مبين |
| | | اسی نے آدمی کو ایک بوند سے پیدا کیا پھر وہ یکایک کھلم کھلا جھگڑنے لگا |
|
1906 | 16 | 5 | والأنعام خلقها لكم فيها دفء ومنافع ومنها تأكلون |
| | | اور تمہارے واسطے چار پایوں کو بھی اسی نے بنایا ان میں تمہارے لیے جاڑے کابھی سامان ہے اوربھی بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے کھاتے بھی ہو |
|
1907 | 16 | 6 | ولكم فيها جمال حين تريحون وحين تسرحون |
| | | اور تمہاے لیے ان میں زینت بھی ہے جب شام کو چرا کر لاتے ہو اور جب چرانے لے جاتے ہو |
|
1908 | 16 | 7 | وتحمل أثقالكم إلى بلد لم تكونوا بالغيه إلا بشق الأنفس إن ربكم لرءوف رحيم |
| | | اور وہ تمہارے بوجھ اٹھا کر ان شہروں تک لے جاتے ہیں کہ جہاں تک تم جان کو تکلیف میں ڈالنے کے سوا نہیں پہنچ سکتے تھے بے شک تمہارا رب شفقت کرنے والا مہربان ہے |
|