نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1897 | 15 | 95 | إنا كفيناك المستهزئين |
| | | آپ سے جو لوگ مسخراپن کرتے ہیں ان کی سزا کے لیے ہم کافی ہیں |
|
1898 | 15 | 96 | الذين يجعلون مع الله إلها آخر فسوف يعلمون |
| | | جو اللہ کے ساتھ دوسرے معبود مقرر کرتے ہیں انہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا |
|
1899 | 15 | 97 | ولقد نعلم أنك يضيق صدرك بما يقولون |
| | | ہمیں خوب علم ہے کہ ان کی باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے |
|
1900 | 15 | 98 | فسبح بحمد ربك وكن من الساجدين |
| | | آپ اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتے رہیں اور سجده کرنے والوں میں شامل ہو جائیں |
|
1901 | 15 | 99 | واعبد ربك حتى يأتيك اليقين |
| | | اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے |
|
1902 | 16 | 1 | بسم الله الرحمن الرحيم أتى أمر الله فلا تستعجلوه سبحانه وتعالى عما يشركون |
| | | اللہ تعالیٰ کا حکم آپہنچا، اب اس کی جلدی نہ مچاؤ۔ تمام پاکی اس کے لیے ہے وه برتر ہے ان سب سے جنہیں یہ اللہ کے نزدیک شریک بتلاتے ہیں |
|
1903 | 16 | 2 | ينزل الملائكة بالروح من أمره على من يشاء من عباده أن أنذروا أنه لا إله إلا أنا فاتقون |
| | | وہی فرشتوں کو اپنی وحی دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اتارتا ہے کہ تم لوگوں کو آگاه کر دو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں، پس تم مجھ سے ڈرو |
|
1904 | 16 | 3 | خلق السماوات والأرض بالحق تعالى عما يشركون |
| | | اسی نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا وه اس سے بری ہے جو مشرک کرتے ہیں |
|
1905 | 16 | 4 | خلق الإنسان من نطفة فإذا هو خصيم مبين |
| | | اس نے انسان کو نطفے سے پیدا کیا پھر وه صریح جھگڑالو بن بیٹھا |
|
1906 | 16 | 5 | والأنعام خلقها لكم فيها دفء ومنافع ومنها تأكلون |
| | | اسی نے چوپائے پیدا کیے جن میں تمہارے لیے گرمی کے لباس ہیں اور بھی بہت سے نفع ہیں اور بعض تمہارے کھانے کے کام آتے ہیں |
|