نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1894 | 15 | 92 | فوربك لنسألنهم أجمعين |
| | | آپ کے پروردگار کی قسم ہم ان سے اس کی بابت ضرور سوال کریں گے۔ |
|
1895 | 15 | 93 | عما كانوا يعملون |
| | | جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔ |
|
1896 | 15 | 94 | فاصدع بما تؤمر وأعرض عن المشركين |
| | | پس جس چیز کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اس کا واضح اعلان کر دیں اور مشرکوں سے اعراض کریں (ان کی کچھ پروا نہ کریں)۔ |
|
1897 | 15 | 95 | إنا كفيناك المستهزئين |
| | | جو آپ کا مذاق اڑاتے ہیں ہم ان کے لئے کافی ہیں۔ |
|
1898 | 15 | 96 | الذين يجعلون مع الله إلها آخر فسوف يعلمون |
| | | جو خدا کے ساتھ دوسرا الٰہ قرار دیتے ہیں انہیں عنقریب (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا۔ |
|
1899 | 15 | 97 | ولقد نعلم أنك يضيق صدرك بما يقولون |
| | | اور بے شک ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ (یہ لوگ) کہتے رہتے ہیں اس سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے۔ |
|
1900 | 15 | 98 | فسبح بحمد ربك وكن من الساجدين |
| | | تو اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں اور سجدہ کرنے والوں میں سے ہو جائیں۔ |
|
1901 | 15 | 99 | واعبد ربك حتى يأتيك اليقين |
| | | اور اس وقت تک برابر اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہیں جب تک کہ تمہارے پاس موت نہ آجائے۔ |
|
1902 | 16 | 1 | بسم الله الرحمن الرحيم أتى أمر الله فلا تستعجلوه سبحانه وتعالى عما يشركون |
| | | اللہ کا حکم (عذاب) آگیا ہے پس تم اس کے لئے جلدی نہ کرو وہ پاک اور برتر ہے ان چیزوں سے جن کو وہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں۔ |
|
1903 | 16 | 2 | ينزل الملائكة بالروح من أمره على من يشاء من عباده أن أنذروا أنه لا إله إلا أنا فاتقون |
| | | وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے فرشتوں کو روح کے ساتھ نازل کر دیتا ہے کہ لوگوں کو خبردار کر دو (ڈراؤ) کہ میرے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے پس مجھ ہی سے ڈرو۔ |
|