نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1893 | 15 | 91 | الذين جعلوا القرآن عضين |
| | | جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے (کر کے تقسیم) کر ڈالا (یعنی موافق آیتوں کو مان لیا اور غیر موافق کو نہ مانا)، |
|
1894 | 15 | 92 | فوربك لنسألنهم أجمعين |
| | | سو آپ کے رب کی قسم! ہم ان سب سے ضرور پرسش کریں گے، |
|
1895 | 15 | 93 | عما كانوا يعملون |
| | | ان اعمال سے متعلق جو وہ کرتے رہے تھے، |
|
1896 | 15 | 94 | فاصدع بما تؤمر وأعرض عن المشركين |
| | | پس آپ وہ (باتیں) اعلانیہ کہہ ڈالیں جن کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اور آپ مشرکوں سے منہ پھیر لیجئے، |
|
1897 | 15 | 95 | إنا كفيناك المستهزئين |
| | | بیشک مذاق کرنے والوں (کو انجام تک پہنچانے) کے لئے ہم آپ کو کافی ہیں، |
|
1898 | 15 | 96 | الذين يجعلون مع الله إلها آخر فسوف يعلمون |
| | | جو اللہ کے ساتھ دوسرا معبود بناتے ہیں سو وہ عنقریب (اپنا انجام) جان لیں گے، |
|
1899 | 15 | 97 | ولقد نعلم أنك يضيق صدرك بما يقولون |
| | | اور بیشک ہم جانتے ہیں کہ آپ کا سینۂ (اقدس) ان باتوں سے تنگ ہوتا ہے جو وہ کہتے ہیں، |
|
1900 | 15 | 98 | فسبح بحمد ربك وكن من الساجدين |
| | | سو آپ حمد کے ساتھ اپنے رب کی تسبیح کیا کریں اور سجود کرنے والوں میں (شامل) رہا کریں، |
|
1901 | 15 | 99 | واعبد ربك حتى يأتيك اليقين |
| | | اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو (آپ کی شان کے لائق) مقامِ یقین مل جائے (یعنی انشراحِ کامل نصیب ہو جائے یا لمحۂ وصالِ حق)، |
|
1902 | 16 | 1 | بسم الله الرحمن الرحيم أتى أمر الله فلا تستعجلوه سبحانه وتعالى عما يشركون |
| | | اللہ کا وعدہ (قریب) آپہنچا سو تم اس کے چاہنے میں عجلت نہ کرو۔ وہ پاک ہے اور وہ ان چیزوں سے برتر ہے جنہیں کفار (اس کا) شریک ٹھہراتے ہیں، |
|