نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1890 | 15 | 88 | لا تمدن عينيك إلى ما متعنا به أزواجا منهم ولا تحزن عليهم واخفض جناحك للمؤمنين |
| | | آپ اپنی آنکھ اٹھا کر بھی ان چیزوں کی طرف نہ دیکھیں جن سے ہم نے مختلف قسم کے لوگوں (کافروں) کو بہرہ مند کیا ہے اور نہ ہی ان کے بارے میں غمگین ہوں اور اہلِ ایمان کے لئے اپنے بازو پھیلا دیں (ان کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں)۔ |
|
1891 | 15 | 89 | وقل إني أنا النذير المبين |
| | | اور کہہ دیجیے کہ میں تو عذاب سے کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں۔ |
|
1892 | 15 | 90 | كما أنزلنا على المقتسمين |
| | | (اے رسول) جس طرح ہم نے تقسیم کرنے والوں پر اپنا کلام نازل کیا تھا۔ (اسی طرح) آپ پر بھی نازل کیا ہے۔ |
|
1893 | 15 | 91 | الذين جعلوا القرآن عضين |
| | | (لیکن یہ وہ لوگ تھے) جنہوں نے قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے۔ |
|
1894 | 15 | 92 | فوربك لنسألنهم أجمعين |
| | | آپ کے پروردگار کی قسم ہم ان سے اس کی بابت ضرور سوال کریں گے۔ |
|
1895 | 15 | 93 | عما كانوا يعملون |
| | | جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔ |
|
1896 | 15 | 94 | فاصدع بما تؤمر وأعرض عن المشركين |
| | | پس جس چیز کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اس کا واضح اعلان کر دیں اور مشرکوں سے اعراض کریں (ان کی کچھ پروا نہ کریں)۔ |
|
1897 | 15 | 95 | إنا كفيناك المستهزئين |
| | | جو آپ کا مذاق اڑاتے ہیں ہم ان کے لئے کافی ہیں۔ |
|
1898 | 15 | 96 | الذين يجعلون مع الله إلها آخر فسوف يعلمون |
| | | جو خدا کے ساتھ دوسرا الٰہ قرار دیتے ہیں انہیں عنقریب (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا۔ |
|
1899 | 15 | 97 | ولقد نعلم أنك يضيق صدرك بما يقولون |
| | | اور بے شک ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ (یہ لوگ) کہتے رہتے ہیں اس سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے۔ |
|