نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1880 | 15 | 78 | وإن كان أصحاب الأيكة لظالمين |
| | | اور بے شک ایک (گھنے جنگل) والے بڑے ظالم تھے۔ |
|
1881 | 15 | 79 | فانتقمنا منهم وإنهما لبإمام مبين |
| | | ہم نے ان سے انتقام لیا اور یہ دونوں (بستیاں) شارعِ عام پر واقع ہیں۔ |
|
1882 | 15 | 80 | ولقد كذب أصحاب الحجر المرسلين |
| | | اور بے شک حجر کے لوگوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔ |
|
1883 | 15 | 81 | وآتيناهم آياتنا فكانوا عنها معرضين |
| | | اور ہم نے انہیں نشانیاں عطا کیں مگر وہ ان سے روگردانی ہی کرتے رہے۔ |
|
1884 | 15 | 82 | وكانوا ينحتون من الجبال بيوتا آمنين |
| | | اور وہ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے تاکہ امن و اطمینان سے رہیں۔ |
|
1885 | 15 | 83 | فأخذتهم الصيحة مصبحين |
| | | پس صبح کے وقت انہیں ایک ہولناک آواز نے آپکڑا۔ |
|
1886 | 15 | 84 | فما أغنى عنهم ما كانوا يكسبون |
| | | سو جو کچھ انہوں نے کمایا تھا وہ ان کے کام نہ آیا۔ |
|
1887 | 15 | 85 | وما خلقنا السماوات والأرض وما بينهما إلا بالحق وإن الساعة لآتية فاصفح الصفح الجميل |
| | | اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو نیز جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو پیدا نہیں کیا مگر حق و حکمت کے ساتھ اور قیامت یقینا آنے والی ہے پس (اے رسول) آپ شائستہ طریقہ سے درگزر کریں۔ |
|
1888 | 15 | 86 | إن ربك هو الخلاق العليم |
| | | بے شک آپ کا پروردگار ہی بڑا پیدا کرنے والا (اور) بڑا جاننے والا ہے۔ |
|
1889 | 15 | 87 | ولقد آتيناك سبعا من المثاني والقرآن العظيم |
| | | اور بلاشبہ ہم نے آپ کو دہرائی جانے والی سات آیتیں عطا کی ہیں اور قرآنِ عظیم بھی۔ |
|