نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1864 | 15 | 62 | قال إنكم قوم منكرون |
| | | لوط (علیہ السلام) نے کہا: بیشک تم اجنبی لوگ (معلوم ہوتے) ہو، |
|
1865 | 15 | 63 | قالوا بل جئناك بما كانوا فيه يمترون |
| | | انہوں نے کہا: (ایسا نہیں) بلکہ ہم آپ کے پاس وہ (عذاب) لے کر آئے ہیں جس میں یہ لوگ شک کرتے رہے ہیں، |
|
1866 | 15 | 64 | وأتيناك بالحق وإنا لصادقون |
| | | اور ہم آپ کے پاس حق (کا فیصلہ) لے کر آئے ہیں اور ہم یقیناً سچے ہیں، |
|
1867 | 15 | 65 | فأسر بأهلك بقطع من الليل واتبع أدبارهم ولا يلتفت منكم أحد وامضوا حيث تؤمرون |
| | | پس آپ اپنے اہلِ خانہ کو رات کے کسی حصہ میں لے کر نکل جائیے اور آپ خود ان کے پیچھے پیچھے چلئے اور آپ میں سے کوئی مڑ کر (بھی) پیچھے نہ دیکھے اور آپ کو جہاں جانے کا حکم دیا گیا ہے (وہاں) چلے جائیے، |
|
1868 | 15 | 66 | وقضينا إليه ذلك الأمر أن دابر هؤلاء مقطوع مصبحين |
| | | اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو اس فیصلہ سے بذریعہ وحی آگاہ کر دیا کہ بیشک اُن کے صبح کرتے ہی اُن لوگوں کی جڑ کٹ جائے گی، |
|
1869 | 15 | 67 | وجاء أهل المدينة يستبشرون |
| | | اور اہلِ شہر (اپنی بد مستی میں) خوشیاں مناتے ہوئے (لوط علیہ السلام کے پاس) آپہنچے، |
|
1870 | 15 | 68 | قال إن هؤلاء ضيفي فلا تفضحون |
| | | لوط (علیہ السلام) نے کہا: بیشک یہ لوگ میرے مہمان ہیں پس تم مجھے (اِن کے بارے میں) شرم سار نہ کرو، |
|
1871 | 15 | 69 | واتقوا الله ولا تخزون |
| | | اور اللہ (کے غضب) سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو، |
|
1872 | 15 | 70 | قالوا أولم ننهك عن العالمين |
| | | وہ (بد مست لوگ) بولے: (اے لوط!) کیا ہم نے تمہیں دنیا بھر کے لوگوں (کی حمایت) سے منع نہیں کیا تھا، |
|
1873 | 15 | 71 | قال هؤلاء بناتي إن كنتم فاعلين |
| | | لوط (علیہ السلام) نے کہا: یہ میری (قوم کی) بیٹیاں ہیں اگر تم کچھ کرنا چاہتے ہو (تو بجائے بدکرداری کے ان سے نکاح کر لو)، |
|