نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1862 | 15 | 60 | إلا امرأته قدرنا إنها لمن الغابرين |
| | | سوائے اس (لوط) کی بیوی کے کہ ہم نے اسے رکنے اور باقی ره جانے والوں میں مقرر کر دیا ہے |
|
1863 | 15 | 61 | فلما جاء آل لوط المرسلون |
| | | جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے |
|
1864 | 15 | 62 | قال إنكم قوم منكرون |
| | | تو انہوں (لوط علیہ السلام) نے کہا تم لوگ تو کچھ انجان سے معلوم ہو رہے ہو |
|
1865 | 15 | 63 | قالوا بل جئناك بما كانوا فيه يمترون |
| | | انہوں نے کہا نہیں بلکہ ہم تیرے پاس وه چیز ﻻئے ہیں جس میں یہ لوگ شک شبہ کر رہے تھے |
|
1866 | 15 | 64 | وأتيناك بالحق وإنا لصادقون |
| | | ہم تو تیرے پاس (صریح) حق ﻻئے ہیں اور ہیں بھی بالکل سچے |
|
1867 | 15 | 65 | فأسر بأهلك بقطع من الليل واتبع أدبارهم ولا يلتفت منكم أحد وامضوا حيث تؤمرون |
| | | اب تو اپنے خاندان سمیت اس رات کے کسی حصہ میں چل دے اور آپ ان کے پیچھے رہنا، اور (خبردار) تم میں سے کوئی (پیچھے) مڑکر بھی نہ دیکھے اور جہاں کا تمہیں حکم کیا جارہا ہے وہاں چلے جانا |
|
1868 | 15 | 66 | وقضينا إليه ذلك الأمر أن دابر هؤلاء مقطوع مصبحين |
| | | اور ہم نے اس کی طرف اس بات کا فیصلہ کر دیا کہ صبح ہوتے ہوتے ان لوگوں کی جڑیں کاٹ دی جائیں گی |
|
1869 | 15 | 67 | وجاء أهل المدينة يستبشرون |
| | | اور شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے |
|
1870 | 15 | 68 | قال إن هؤلاء ضيفي فلا تفضحون |
| | | (لوط علیہ السلام نے) کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں تم مجھے رسوا نہ کرو |
|
1871 | 15 | 69 | واتقوا الله ولا تخزون |
| | | اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو |
|