نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1859 | 15 | 57 | قال فما خطبكم أيها المرسلون |
| | | پھر ابراہیمؑ نے پوچھا "اے فرستادگان الٰہی، وہ مہم کیا ہے جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں؟" |
|
1860 | 15 | 58 | قالوا إنا أرسلنا إلى قوم مجرمين |
| | | وہ بولے، "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں |
|
1861 | 15 | 59 | إلا آل لوط إنا لمنجوهم أجمعين |
| | | صرف لوطؑ کے گھر والے مستثنیٰ ہیں، ان سب کو ہم بچا لیں گے |
|
1862 | 15 | 60 | إلا امرأته قدرنا إنها لمن الغابرين |
| | | سوائے اُس کی بیوی کے جس کے لیے (اللہ فرماتا ہے کہ) ہم نے مقدر کر دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی" |
|
1863 | 15 | 61 | فلما جاء آل لوط المرسلون |
| | | پھر جب یہ فرستادے لوطؑ کے ہاں پہنچے |
|
1864 | 15 | 62 | قال إنكم قوم منكرون |
| | | تو اُس نے کہا "آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں" |
|
1865 | 15 | 63 | قالوا بل جئناك بما كانوا فيه يمترون |
| | | اُنہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم وہی چیز لے کر آئے ہیں جس کے آنے میں یہ لوگ شک کر رہے تھے |
|
1866 | 15 | 64 | وأتيناك بالحق وإنا لصادقون |
| | | ہم تم سے سچ کہتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ تمہارے پاس آئے ہیں |
|
1867 | 15 | 65 | فأسر بأهلك بقطع من الليل واتبع أدبارهم ولا يلتفت منكم أحد وامضوا حيث تؤمرون |
| | | لہٰذا اب تم کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاؤ اور خود ان کے پیچھے پیچھے چلو تم میں سے کوئی پلٹ کر نہ دیکھے بس سیدھے چلے جاؤ جدھر جانے کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے" |
|
1868 | 15 | 66 | وقضينا إليه ذلك الأمر أن دابر هؤلاء مقطوع مصبحين |
| | | اور اُسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے اِن لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی |
|