نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1857 | 15 | 55 | قالوا بشرناك بالحق فلا تكن من القانطين |
| | | انہوں نے کہا: ہم آپ کو سچی بشارت دے رہے ہیں سو آپ نا امید نہ ہوں، |
|
1858 | 15 | 56 | قال ومن يقنط من رحمة ربه إلا الضالون |
| | | ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا: اپنے رب کی رحمت سے گمراہوں کے سوا اور کون مایوس ہو سکتا ہے، |
|
1859 | 15 | 57 | قال فما خطبكم أيها المرسلون |
| | | ابراہیم (علیہ السلام) نے دریافت کیا: اے (اللہ کے) بھیجے ہوئے فرشتو! (اس بشارت کے علاوہ) اور تمہارا کیا کام ہے (جس کے لئے آئے ہو)، |
|
1860 | 15 | 58 | قالوا إنا أرسلنا إلى قوم مجرمين |
| | | انہوں نے کہا: ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں، |
|
1861 | 15 | 59 | إلا آل لوط إنا لمنجوهم أجمعين |
| | | سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھرانے کے، بیشک ہم ان سب کو ضرور بچا لیں گے، |
|
1862 | 15 | 60 | إلا امرأته قدرنا إنها لمن الغابرين |
| | | بجز ان کی بیوی کے، ہم (یہ) طے کر چکے ہیں کہ وہ ضرور (عذاب کے لئے) پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے، |
|
1863 | 15 | 61 | فلما جاء آل لوط المرسلون |
| | | پھر جب لوط (علیہ السلام) کے خاندان کے پاس وہ فرستادہ (فرشتے) آئے، |
|
1864 | 15 | 62 | قال إنكم قوم منكرون |
| | | لوط (علیہ السلام) نے کہا: بیشک تم اجنبی لوگ (معلوم ہوتے) ہو، |
|
1865 | 15 | 63 | قالوا بل جئناك بما كانوا فيه يمترون |
| | | انہوں نے کہا: (ایسا نہیں) بلکہ ہم آپ کے پاس وہ (عذاب) لے کر آئے ہیں جس میں یہ لوگ شک کرتے رہے ہیں، |
|
1866 | 15 | 64 | وأتيناك بالحق وإنا لصادقون |
| | | اور ہم آپ کے پاس حق (کا فیصلہ) لے کر آئے ہیں اور ہم یقیناً سچے ہیں، |
|