نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1845 | 15 | 43 | وإن جهنم لموعدهم أجمعين |
| | | اور بیشک ان سب کے لئے وعدہ کی جگہ جہنم ہے، |
|
1846 | 15 | 44 | لها سبعة أبواب لكل باب منهم جزء مقسوم |
| | | جس کے سات دروازے ہیں، ہر دروازے کے لئے ان میں سے الگ حصہ مخصوص کیا گیا ہے، |
|
1847 | 15 | 45 | إن المتقين في جنات وعيون |
| | | بیشک متقی لوگ باغوں اور چشموں میں رہیں گے، |
|
1848 | 15 | 46 | ادخلوها بسلام آمنين |
| | | (ان سے کہا جائے گا:) ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف ہو کر داخل ہو جاؤ، |
|
1849 | 15 | 47 | ونزعنا ما في صدورهم من غل إخوانا على سرر متقابلين |
| | | اور ہم وہ ساری کدورت باہر کھینچ لیں گے جو (دنیا میں) ان کے سینوں میں (مغالطہ کے باعث ایک دوسرے سے) تھی، وہ (جنت میں) بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے، |
|
1850 | 15 | 48 | لا يمسهم فيها نصب وما هم منها بمخرجين |
| | | انہیں وہاں کوئی تکلیف نہ پہنچے گی اور نہ ہی وہ وہاں سے نکالے جائیں گے، |
|
1851 | 15 | 49 | نبئ عبادي أني أنا الغفور الرحيم |
| | | (اے حبیب!) آپ میرے بندوں کو بتا دیجئے کہ میں ہی بیشک بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہوں، |
|
1852 | 15 | 50 | وأن عذابي هو العذاب الأليم |
| | | اور (اس بات سے بھی آگاہ کر دیجئے) کہ میرا ہی عذاب بڑا دردناک عذاب ہے، |
|
1853 | 15 | 51 | ونبئهم عن ضيف إبراهيم |
| | | اور انہیں ابراہیم (علیہ السلام) کے مہمانوں کی خبر (بھی) سنائیے، |
|
1854 | 15 | 52 | إذ دخلوا عليه فقالوا سلاما قال إنا منكم وجلون |
| | | جب وہ ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس آئے تو انہوں نے (آپ کو) سلام کہا۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ ہم آپ سے کچھ ڈر محسوس کر رہے ہیں، |
|